
7دسمبر2019ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے تحت گلشن معمار کراچی میں مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے نکات دئیے۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےہر ہر اجتماع میں مدنی انعامات
ذمہ دار کا تقرر اور مدنی انعامات کے مکتب لگانے کی ترغیب دلائی نیز گلشن معمار
میں کورس" جنت کا راستہ "کروانے
کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے
تحت7دسمبر2019ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کراچی ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار
اسلامی بہن کے ہمراہ ذکریا گوٹھ کراچی میں قائم
جامعۃالمدینہ للبنات میں حاضری دی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن
نے طالبات و مدنی عملے کے درمیان” گناہوں کی نحوست“ کے موضوع پر بیان
کیا اور طالبات و معلمات کو مدنی انعامات
پر عمل کرنے نیزروزانہ غور و فکر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے
تحت7دسمبر2019ء کو کراچی ساؤتھ سینٹرل زون
صدر کابینہ کے ڈویژن شو مارکیٹ میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش99 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” غصے کاعلاج اور زبان اور آنکھ کے قفل مدینہ“
سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
ملک بھر کی زون واراکین کابینہ
اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت9دسمبر2019ء کو ملک بھر کی زون
واراکین کابینہ اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذیعۂ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس جامعات
المدینہ للبنات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور اراکین مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تمام اراکین مشاورت کو اپنے شعبہ جات میں مدنی کاموں کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور
پر نکات فراہم کئے۔
تمام جامعات المدینہ للبنات میں
امیراہلِ سنّت کی صحت یابی کے لئے دعائیں

9دسمبر2019ء کو ملک و بیرون ملک کی جامعات
المدینہ للبنات میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔر
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحت یابی کے لئے ”یَاسَلَامُ“ کا ورد کروایا گیا اور آپ کی عمردرازی بالخیر
کے لئے دعائیں کی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ
گلستان کیمپسISS2 پرائمری ملتان میں پچھلے دنوں کلاس ون کے بچوں نے مدنی قاعدہ کی تکمیل کی۔ اس
موقع پر ان بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور دعائے مدینہ میں تحائف دئیے گئے۔ اس
طرح دوسرے بچوں میں بھی قراٰنِ پاک سیکھنے کا مزید جذبہ پیدا ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ
شادمان گجرات آئی ایس ایس کیمپس میں 7 دسمبر 2019ء بروز ہفتہ کلاس اول تا چہار م
کے طلبہ و طالبات میں خوش الہانی اورخوش بیانی کو فروغ دیتے ہوئے حسن قراءت اور اردو ، انگلش تقاریر کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے بھر پور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس مقابلے
میں دعوتِ اسلامی کی چند ذمہ داراسلامی بہنوں (
عالمی سطح، کابینہ سطح اور زون سطح) نے ججز کی حیثیت سے شرکت فرمائی اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ و
طالبات کی سرٹیفکیٹس اور دیگر تحائف کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ
کلفٹن میں گزشتہ ہفتے طلبہ کی معلومات میں اضافہ کرنے اور ایکٹیوٹی بیز لرننگ کو
بروئے کار لاتے ہو مختلف سرگرمیاں کروائی گئیں جن میں طلبہ نے بھر پور جوش و خروش
کے ساتھ حصہ لیا۔ان سرگرمیوں میں بچوں نے
بہت کچھ سیکھا جن میں چند کے نام یہ ہیں:
Healthy and
junk food٭
Places٭
Transport٭
Painting٭
Etching art
work٭
Introduction of
different sounds٭
Mahooliyati
Aalodgi٭

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! اسلامی بہنوں کی
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت8دسمبر2019ء سے پاکستان کے شہر (کوئٹہ، حب بلوچستان، میر پور خاص، نواب شاہ، ڈی جی خان
ملتان، پاکپتن، میانوالی، فتح پور لاہور،گوجرانوالہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ) میں” 12 دن کا
رہائشی کورس“ ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی
تربیت سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی نیز اس کورس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ
للبنات میں تدریس کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
کورس میں داخلے کی خواہش مند
اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ فرمائیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغات کے تحت فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کے شہر نارا ڈاڈا میں26 دن کا مدنی قاعدہ کورس کا سلسلہ جاری تھا۔7دسمبر2019ء کو اس کورس کا اختتام ہوا ۔ اس موقع پرمفتشہ اسلامی بہن نے کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کا فائنل امتحان لیا جس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ہاتھوں ہاتھ ناظرہ قراٰن کورس میں داخلہ لیا اور ساتھ ہی مدنی کاموں کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
یوکے کی زون سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن
کے تحت 6 دسمبر 2019ء کو یوکے کی زون سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس بیرونِ ملک کی کفن دفن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ رپوٹ کا فالواپ کیا اورآئندہ کے اہداف طے کئے ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
4دسمبر2019ء کو جنوبی لاہور زون کے علاقے واپڈاٹاؤن میں ہفتہ وارسنّتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کے اختتام پر لاہور
ریجن نگران اسلامی بہن نے 26 منٹ کے مدنی حلقے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو
مدنی کاموں میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔