دعوتِ اسلامی کے تحت 5دسمبر2019ء کو شاہ پور کابینہ کی ڈویژن نگران مدنیہ اسلامی بہن نےشاہ پور علاقہ میں 12 دن پرمشتمل ”فیضان انوارالفرقان“کورس کا آغاز کیا جس میں اسلامی بہنوں نے بہت ذوق و شوق سے شرکت کی اور ڈھیروں برکتیں حاصل کیں۔


05 دسمبر 2019ء کو گلشن اقبال کابینہ میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی  بہنوں نے مجلس کفن دفن کی کابینہ نگران اسلامی بہن اور ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ امِ حر کے گھر ان کے بچوں کی امی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 4دسمبر2019ء کو   میر پور خاص کابینہ میں تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ” دین اسلام کےلئے اسلاف کی قربانیاں“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور راہ خدا میں آنے والی تکلیفوں اور مصائب پر صبر کرنے کاذہن دیا۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے بیان میں شریک اسلامی بہنوں کو نئے مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کروانے اور نئی معلمات اور مبلغات کے ذریعے مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت6 دسمبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک  راولپنڈی میں قائم دارالسنہ للبنات کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت 6دسمبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک اسلام آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نےٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ احمد رضا کیمپس میں4 دسمبر 2019ء بروز بدھ طلبہ کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئےGermination of seeds کی سرگرمی کروائی گئی جس میں طلبہ نے بھرپور جوش جذبے سے حصہ لیا اور اساتذہ کرام کی مدد سے ان سرگرمیوں کو کرتے ہوئے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔

ان معلومات میں طلبہ نے بیج بونے کا طریقہ، پودوں کی دیکھ بھال کیسے کی جاتی ہے، پودوں کی دیکھ بھال کا عملی مظاہرہ وغیرہ سیکھا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ گلستان کیمپس پرائمری ملتان میں 7دسمبر2019ء کو محفلِ نعت بسلسلۂ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں پرائمری کے بچوں نے پر جوش انداز میں شرکت کی اور  سیدناغوث پاک رضی اللہ عنہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ کلاسز میں آرٹ اینڈ کرافٹ کے پیریڈ کو استعمال کرتے ہوئے بچوں نے بیجز گنبدِ غوث بنائے ، کولاج ورک اور پاپ اپ کارڈز میں غوث پاک رضی اللہ عنہ سے عقیدت کا اظہار کیا نیز طلبہ نے جلوسِ غوثیہ کا اہتمام بھی کیا اور اساتذہ کرام کی مدد سے ان تمام سرگرمیوں کو یادگار بنایا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ "فاتحہ اور ایصال ثواب کا طریقہ" پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔ پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ" فاتحہ اور ایصال ثواب کا طریقہ" پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی 4 لاکھ37 ہزار6سو رہی۔

٭5دسمبر 2019ء بروز جمعرات  کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کی پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وہاں پر شریک اسلامی بہنوں میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں بھی پیش کی۔

٭2دسمبر 2019ء بروز پیر شریف ”فیضان انوار الفرقان“ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کا پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیسٹ لیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت5 دسمبر 2019ءبروز جمعرات کراچی کے علاقے لانڈھی کورنگی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو  ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کرنے، "جنت کا راستہ" کورس کو ہر علاقے میں کروانے اور مدنی انعامات اجتماع و مدنی بہار کے متعلق اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات نےماہِ نومبر2019ء میں مختلف مدنی کاموں میں شرکت کی جن کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

• نومبر 2019 میں 18102معلمات و طالبات عاملاتِ مدنی انعامات بنی۔

• 12198 معلمات و طالبات نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔

• 7609معلمات و طالبات نے یوم قفل مدینہ منایا۔

• 3882 معلمات و طالبات نے ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کی۔

• 5939 معلمات و طالبات نے ماہانہ تربیتی حلقہ میں شرکت کی۔

• 19940معلمات و طالبات نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

• 15518معلمات و طالبات نے گھر درس دیا اور سنا۔

• 3076معلمات و طالبات نے تہجد ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

احیا العلوم پہلی جلد کا مطالعہ:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے جامعات المدینہ للبنات کے تمام اساتذہ کرام کو تین ماہ میں احیا العلوم کی پہلی جلد پڑھنے کا ہدف ملا ۔امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر لبیک کہتے ہوئے جامعات المدینہ للبنات کی معلمات نے مطالعہ شروع کردیا ہے ۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، جام شورو اور سجاول کی ڈویژن نگران اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو 24 ہفتہ وار اجتماع شروع کرنے اور 87 اسلامی بہنوں کو دارالسنہ کے رہائشی کورسز میں کوشش کرکے داخلہ دلوانے کا ہدف دیا۔

مزید تربیت ہوئی کہ نگران اسلامی بہنوں کو کیسا ہونا چاہیے کہ جس سے مدنی کاموں میں خوب خوب ترقی ہو۔