اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت13دسمبر2019ء کورحیم یار خان زون ڈویژن احمد پور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ تا ذیلی حلقہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی بہاریں جمع کروانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز مدنی انعامات کے مکتب میں اضافہ کرنے کے اہداف دئیے۔