
پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت کی کراچی ریجن ذمہ دار نےکورنگی کراچی میں واقع میمن انڈسٹریل
اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور گورنمنٹ ڈگری
کالج کی پروجکٹ منیجرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی چینل دیکھنے کی
ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت نے کراچی ریجن ذمہ دار نے مدنی کالونی (دھوراجی) کراچی میں واقع پی ایم پبلک اسکول کی پرنسپل
سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے
حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا ۔ اسکول کی کوآرڈینیٹر نے اچھے تاثرا ت دیتے ہوئے اپنے اسکول میں ورک شاپ اور کورسز کروانے کے لئے جلد دوبارہ رابطہ کرنے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں ملتان ریجن میں
بہاو لپور زون کی شعبۂ تعلیم ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدارس اہلِ سنّت کی طالبات اور اسکول کی
ٹیچرز، پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقے میں شعبے
کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے اپنی
تجویز پیش کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے کی ترغیب دلائی۔

سیالکوٹ میں واقع دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ میں گیارہویں شریف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اجتماعِ پاک میں تلاوت، نعت، منقبت اورسیدنا غوثِ پاک رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت کے متعلق بیان بھی کیا گیا۔ اس دوران اجتماعِ پاک میں نعروں کی گونج نے سماں باندھ دیا۔
دار المدینہ ایف بی ایریا میں گیارہویں
شریف بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک سکولنگ سسٹم ایف بی ایریا میں گیارہویں شریف کا دن بڑے ہی عقیدت
و احترام سے منایا گیا جس میں بچوں نے پرجوش طریقے سے شرکت کی اور تلاوت، نعت،
منقبت نیز سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
کے متعلق بیانات کئے۔ اس موقع پربچوں کو سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی
کے واقعات سنا کرغوث پاک اور اولیائےکرام سے محبت کو بڑھانے کا سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے
دارالمدینہ، مدینہ ٹاؤن پرائمری میں پچھلے
دنوں محفلِ نعت بسلسلۂ گیارہویں شریک کا
انعقاد کیا گیا جس میں پرائمری کے بچوں نے پُر جوش انداز میں شرکت کی اور مختلف انداز میں غوثِ پاک رضی
اللہ عنہ سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔

7دسمبر2019ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے تحت گلشن معمار کراچی میں مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے نکات دئیے۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےہر ہر اجتماع میں مدنی انعامات
ذمہ دار کا تقرر اور مدنی انعامات کے مکتب لگانے کی ترغیب دلائی نیز گلشن معمار
میں کورس" جنت کا راستہ "کروانے
کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے
تحت7دسمبر2019ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کراچی ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار
اسلامی بہن کے ہمراہ ذکریا گوٹھ کراچی میں قائم
جامعۃالمدینہ للبنات میں حاضری دی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن
نے طالبات و مدنی عملے کے درمیان” گناہوں کی نحوست“ کے موضوع پر بیان
کیا اور طالبات و معلمات کو مدنی انعامات
پر عمل کرنے نیزروزانہ غور و فکر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے
تحت7دسمبر2019ء کو کراچی ساؤتھ سینٹرل زون
صدر کابینہ کے ڈویژن شو مارکیٹ میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش99 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” غصے کاعلاج اور زبان اور آنکھ کے قفل مدینہ“
سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
ملک بھر کی زون واراکین کابینہ
اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت9دسمبر2019ء کو ملک بھر کی زون
واراکین کابینہ اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذیعۂ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس جامعات
المدینہ للبنات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور اراکین مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تمام اراکین مشاورت کو اپنے شعبہ جات میں مدنی کاموں کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور
پر نکات فراہم کئے۔
تمام جامعات المدینہ للبنات میں
امیراہلِ سنّت کی صحت یابی کے لئے دعائیں

9دسمبر2019ء کو ملک و بیرون ملک کی جامعات
المدینہ للبنات میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔر
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحت یابی کے لئے ”یَاسَلَامُ“ کا ورد کروایا گیا اور آپ کی عمردرازی بالخیر
کے لئے دعائیں کی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ
گلستان کیمپسISS2 پرائمری ملتان میں پچھلے دنوں کلاس ون کے بچوں نے مدنی قاعدہ کی تکمیل کی۔ اس
موقع پر ان بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور دعائے مدینہ میں تحائف دئیے گئے۔ اس
طرح دوسرے بچوں میں بھی قراٰنِ پاک سیکھنے کا مزید جذبہ پیدا ہوا۔