اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کی مجلس مختصر کورسز( للبنات) کے تحت ”فیضان عمرہ “ کورس کروایا جاتا ہے جس میں اسلامی بہنوں کو عمرے کی درست ادائیگی کا طریقہ سکھایا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کورس کا آغاز 17 ستمبر2019ء سے ہو گا۔ یہ کورس پاکستان کے تمام بڑے شہروں کراچی ،حیدرآباد، فیصل آباد،ملتان،لاہور، اور اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔علم ِدین کی خواہش مند اسلامی بہنوں سےاس کورس میں شرکت کر نے کی درخواست ہے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! عاشقان ِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز( للبنات) کے تحت کے جی کلاس تا آٹھویں جماعت کی بچیوں اور ساڑھے 4 سال سے7 سال تک کے بچوں اور بچیوں کی تربیت کےلئے 18 جامعات المدینہ ،31 مدارس ا لمدینہ جبکہ دیگر 724 مقامات پر کورس ” فیضانِ حسنین کریمین“کروایا گیا جس میں تقریباً 12 ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں نے شرکت کی ۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ان بچوں اور بچیوں کی تربیت کی اور نکات دئیے۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت کراچی کے علاقے سٹی کورٹ میں لیڈی وکلاء و ججز  کے درمیان درس کا آغاز ہوا۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔ بعدازاں ذمہ داران اسلامی بہنوں نے لیڈی وکلاء و ججز کی کمیٹی ممبران سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ماہانہ مدنی درس اور مدنی حلقہ لگانے کی ترغیب دلائی جس پر کمیٹی کی جانب سے سٹی کورٹ میں ماہانہ درس اور ماہانہ مدنی حلقہ کی اجازت دی گئی نیز وکلاء اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے جذبات اور تاثرات کا اظہار بھی کیا۔


دعوت ِاسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی کم و بیش 225 ٹیچرز اور پرنسپلز خواتین  نے شرکت کی۔اجتماعِ پاک میں ”ٹیچرزکو کیسا ہونا چاہیے “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا گیا جس میں شرکا کو بنیادی علم دین سیکھنے اور اصلاح امت میں اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا گیا۔علاوہ ازیں اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تعارف پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

اسی طرح مجلس شعبہ ٔتعلیم کے تحت لاہور کی فیروزپور روڈ کابینہ میں ٹیچرز اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 85 ٹیچرزاسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف پیش کیا گیا ،جس پر انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے اجتماعات کرواتے رہنے کی خواہش ظاہر کی نیز خود بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔

اسی طرح مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ٹیچرزاسلامی بہنوں کے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ کم و بیش 185 ٹیچرز سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّمسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے خوف خدا و عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کےلئے پاکستان کے مختلف مقامات جس میں صوبہ سندھ کے شہر کراچی، سکھر، حیدرآباد،ڈگری،میرپور خاص،جیک آباد ،گھوٹکی،نواب شاہ، دادو، بدین، گولارچی، چوہڑجمالی، سجاول،جاتی،ٹھٹھہ،چھتو چنداسی طرح صوبہ پنجاب کے شہر لاہور،گجرانوالہ،ہرنولی،،جڑانوالہ،سرگودھا، ،چنیوٹ،راوالپنڈی،اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر رحمت آبادمیں تین گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات منعقد ہوئے جس میں تقریبا 3500 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت جولائی 2019ءمیں پاکستان کے 5 ریجن میں مختلف مقامات پر دعائے صحت اجتماعات منعقد ہوئے  جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر تعویذاتِ عطاریہ کے اسٹال لگائے گئے اور دعائے صحت اجتماع میں آنے والی اسلامی بہنوں کوتعویذاتِ عطاریہ و اورادو وظائف فی سبیلللہ دینے کی سیٹنگ بنائی گئی۔


 ‫اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت یکم تا 26 جولائی 2019 عیسوی کو پاکستان بھر میں 333 مقامات پر غیر رہائشی 26 دن کے ”مدنی قاعدہ کورس“ منعقد کئے گئے جن میں تقریبا 6 ہزار 554 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس مدنی کورس میں مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھایا گیا اور قرآن کریم پڑھنے کی بنیادی باتیں سکھائی گئیں۔

 اسی طرح اس کورس کے فوراً بعد ‫اسلامی بہنوں کے شعبہ مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت 25 جولائی 2019 سے 12 دن کے رہائشی ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کا آغاز ہوا۔ یہ مدنی کورس پاکستان میں 17 مقامات پر جاری ہے جن میں کم و بیش 600 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قرآن پاک پڑھانے کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے، فرض علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں بیان کی جا رہی ہیں اور دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔


دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے قریب اسلامی بہنوں کے لئے سنّتوں بھر ےاجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نےپردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور انہیں اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر اور ماہ ذوالحج میں قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی کو دینے کے حوالے ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سندھ کے شہر نواب شاہ  میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے ڈی او ایجوکیشن سے ملاقات کر کے انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھر ہونے والے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے شہر بھر کے سرکاری اسکولوں میں دعوتِ اسلامی کےتحت درس اجتماعات اور مدرسۃ المدینہ کا آغاز کرنے کے لئےمکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

اسی طرح مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے کاٹھیاواڑ سوسائٹی کراچی میں واقع ایک بیوٹی سیلون کی اونر سے ملاقات کرکے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے بیوٹی سیلون کے انتظار گاہ (waiting area) میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل اور مدنی عطیات بکس رکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے حامی بھرتے ہوئے رسائل اور مدنی عطیات بکس رکھنے کی نیت کی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّمسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے ،خوفِ خدا و عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کےلئے مختلف مقامات پر تین گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان کے مختلف صوبوں جس میں صوبہ سندھ کے شہر باب المدینہ کراچی،سکھر،حیدرآبادزم زم نگر،ڈگری،میرپور خاص،جیک آباد عطار آباد، ،گھوٹکی،نواب شاہ، دادو، بدین، گولارچی، چوہڑجمالی، سجاول،جاتی،ٹھٹھہ اور چھتوچند

اسی طرح صوبہ پنجاب کے شہر مرکزالاولیاء لاہور،گجرانوالہ،ہرنولی،،جڑانوالہ،، سرگودھا، ،چنیوٹ اور راوالپنڈی جبکہ صوبہ خیبرپختونخواہKPK کے شہر رحمت آبادمیں تین گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجس میں کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا اسلامی بہنوں کی فکرِ آخرت سے متعلق مدنی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شارٹ کورسز کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے8جولائی 2019ءبروز پیر  سے باب المدینہ کراچی میں 12 دن کے” خصوصی اسلامی کورس “کا آغازہوگا ۔ اس کورس میں سنّتوں بھرے بیانات ہوں گےنیز خصوصی اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کے طریقے سکھائے جائیں گے۔

اسی طرح 8جولائی 2019ء بروز پیر شریف سے زم زم نگرحیدرآباد، سردارآبادفیصل آباد، گجرات، مدینۃ الاولیاءملتان اور اسلام آباد میں اسلامی بہنوں کی دارالسنّہ میں 12 دن کے ”فیضانِ نماز کورس“ کا آغاز ہورہا ہے۔ اس مدنی کورس میں نماز سے متعلق شرعی احکام، وضو اور نماز کا عملی طریقہ، شجرہ عالیہ کے اورادو وظائف ، اسلامی بہنوں کے مختلف شرعی مسائل اور متفرق مدنی کام سکھائےجائیں گے۔