دعوت اسلامی کے تحت 5دسمبر2019ء حیدرآباد میں قائم  دارالسنہ للبنات عبد الغفار منزل میں ادارتی شعبہ جات ،جامعۃ المدینہ للبنات، مدرستہ المدینہ للبنات اور مدرستہ المدینہ آن لائن کے مدنی عملوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران نے”عدل وانصاف کے معاملات“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورطلبہ جو کے مستقبل کا سرمایہ ہیں انہیں بطور استاد کیسے تربیت کرنی چاہیےاس پر قیمتی نکات دئیے نیزدور حاضر میں علم دین کی اشاعت اور درست قراٰن پاک پڑھانے کےلئے جدید طریقۂ کارکو درست انداز سے کروانے کو متعارف کروایا۔

اس کے بعد مجلس مالیات،اجارہ مجلس،مجلس ڈونیشن بکس اور دارالسنہ للبنات کے دفاتر کا جائزہ لیا گیا۔ بعد میں حیدرآباد زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا بھی مدنی مشورہ ہواجس میں عمدہ کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کو تحائف سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف امور پر نکات دئیے۔