دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں صدر کراچی میں اسلامی بہنوں کے ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں  مجلس کفن دفن کی نگران اسلامی بہن نے تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے دارالسنہ میں اصلاح اعمال کورس کا سلسلہ جاری ہے۔3دسمبر2019ء کو مجلس کفن دفن کی نگران اسلامی بہن نے کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور مسکراہٹ کے فوائد، مسکراہٹ، ہنسی اور قہقہ کے بارے میں فرق بتایا نیزاسلامی بہنوں کو مسکراہنے کی پریکٹس بھی کروائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں 2 دسمبر 2019ء سے 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس اسلامی بہنوں کو کروایا جارہا ہے۔ کورس کی تعداد 218 اور کورس کرنے والیوں کی تعداد کم و بیش 4350 ہے۔

اس کورس کا دورانیہ 120 منٹس پر مشتمل ہے ، کورس کروانے کا مقصد اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کے ساتھ ساتھ مدنی قاعدے کی مکمل تجوید و مخارج کے ساتھ تیاری کروا کر کامیاب مُدرِّسہ بنانا ہے تاکہ وہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں مدنی قاعدے کی تدریسی خدمات انجام دے سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کورس سال میں وقتاً فوقتاً کروائے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں اپنی تجوید و قراٰن بہتر کر کے علم دین سے استفادہ حاصل کر سکیں۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت2دسمبر2019ء کو کراچی میں واقع ناظم آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو تربیتی نکات دئیے گئے نیز مدنی انعامات ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے، کورس "جنت کا راستہ "کو ہر علاقے میں کروانے اور مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات کا مضبوط انتظام کرنے کے متعلق گفتگو کی گئی۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کےتحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں ماہ ربیع الآخر کی پہلی پیر شریف 2 دسمبر2019ء کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 8346 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور 5504اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کےقفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر2019ء کو نواب شاہ  میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے دین کےلئے آقاﷺ کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سنّتوں بھرا بیان کیا اور دور حاضر میں اشاعت دین کے لئے دعوت اسلامی کی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کے دو اہم شعبہ جات "جامعۃ المدینہ اور مدرستہ المدینہ "کےلئے ٹیلی تھون (صدقات) دینے کا ذہن دیا جس پر ایک شخصیت نے سونے کی انگوٹھی اور کچھ شخصیات نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم بھی جمع کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 3دسمبر2019ء کو  لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 3دسمبر2019ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سرداری والا میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی نگران اسلامی بہن نے  سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 3دسمبر2019ء کو  لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈیفنس فیز 04 میں سنتو ں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت عا لمی مشاورت نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ عالمی سطح کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھر ا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اجتماعِ پاک میں شریک ایک اسلامی نے 06 سونےکے سکّے پیش کئے اور ایک اسلامی بہن نے اپنی کان کی سونے کی بالیاں پیش کی۔


٭دعوتِ اسلامی کے تحت دارالمدینہ ملتان آئی ایس ایس ٹو پرائمری کیمپس میں کلاس اول کے بچوں نے ایس ایس ٹی کے پیریڈ میں اپنی خود اعتمادی کو فروغ دینےکے لئے اپنی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے موضوع نیڈ فار واٹر پر بہت سے چارٹس بنائے اور پریزینٹیشن دیں نیز اساتذۂ کرام کے تعاون سے اس ایکٹیوٹی میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

٭دارالمدینہ ہارلے پرائمری کیمپس راولپنڈی میں یوم قفل مد ینہ کا انعقاد کیا گیا اس کے لئے بچو ں کو قفل مدینہ کا مطلب سمجھا یا گیا اور اس کی تر غیب د لا ئی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ ملتان آئی ایس ایس ٹو پرائمری کیمپس میں کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بہت دلچسپی دکھائی۔ کوئز پروگرام  میں نمایاں کارکردگی والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ کہ دیگر بچوں کو مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا گیا۔