دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں DHAفیز5 میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً30 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت (مجلسِ رابطہ ذمہ دار) اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔