اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت7دسمبر2019ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کراچی ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ذکریا گوٹھ کراچی میں قائم  جامعۃالمدینہ للبنات میں حاضری دی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات و مدنی عملے کے درمیان” گناہوں کی نحوست“ کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات و معلمات کو مدنی انعامات پر عمل کرنے نیزروزانہ غور و فکر کرنے کی ترغیب دلائی۔