
دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ
ایف بی ایریا کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ ہو اجن سے نہ صرف طلبہ وطالبات
کو مضامین سمجھنے میں آسانی ہوئی بلکہ طلبہ میں خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ محنت
کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا
ہوا۔ ان میں ریاضی ، سا نٔس اور معاشرتی علوم جیسے مضامین شامل ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!اسلامی بہنوں کی
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات ترقی کے منازل طے کرتی جارہی ہے ۔ موجودہ سال 2019ءمیں
ترقی کا پہلا قدم مختلف نوعیت کے کورسز تھے جیسا کہ سال میں وقتاً فوقتاً اس شعبے کے تین
طرح کے کورسز کروائے گئے ۔ جن کی تفصیلات
کچھ یوں ہے:
٭ ناظرہ قراٰن کورس (6 ماہ کی مدت)
٭ مدنی قاعدہ کورس(26 دن کی مدت)
٭ معلمہ مدنی قاعدہ کورس ( 12 دن رہائشی)
جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و
طالبات کی مدنی مذاکرہ سننے و دیکھنے کی کارکردگی

امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت
سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا جاتا ہے ۔ اس ہفتے 30ربیع
الاول 1441ھ کی شب براہِ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے
جامعات المدینہ للبنات میں تقریبا 15455 معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی
سعادت حاصل کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے علم و حکمت بھرے نکات سے فیض پایا۔
جامعات المدینہ للبنات کی رکن عالمی مجلس مشاورت کےہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ

3دسمبر2019ء بروز منگل جامعات المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کاماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی پاک سطح کی اراکین
مشاورت اور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن
نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ جامعات
المدینہ للبنات میں کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے کے متعلق اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و
تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 2دسمبر2019ءبروز پیرصدیق آباد کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون شعبہ ذمہ دار اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سنتوں بھرے اجتماع میں تعویذاتِ عطاریہ کے
بستے لگانے کی ترغیب دلائی۔

30 نومبر 2019ء بروز جمعہ اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے تین
ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا
ذہن دیا۔
اسی طرح کراچی کی مشہور شاپ مینا
بازار جو کہ خواتین کی بہت بڑی مارکیٹ ہے جس میں دکاندار بھی لیڈیز ہوتی ہیں اس میں سنّتوں بھرے بیان کا
سلسلہ ہوا جس میں دکاندار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور بیان میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دسمبر2019
ء کو میر پور خاص زون کی عمر کوٹ کابینہ میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس
میں حیدرآباد ریجن نگران اور مٹھی کابینہ
کی ڈویژن چھاچھرو سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان
اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ بعد میں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں سےمدنی کاموں کا جائزہ بھی لیا اوراطراف گاؤں میں مدنی کام شروع کرنے
کے حوالے سے اہداف دیئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس
اسپیشل افراد کے تحت 29نومبر 2019ء کو لیاقت آباد کابینہ میں اسپیشل اسلامی بہنوں (گونگی، بہری،
نابینا)
کے درمیان محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں27 اسپیشل اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

٭گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ (للبنات) کےتحت کراچی زون اجتماع ِردا پوشی میں پاکستان سطح پر دورۃ الحدیث شریف میں اول
پوزیشن لینے والی جامعۃ المدینہ للبنات گلزار عطار اورنگی ٹاؤن کی طالبہ بنت محمدخالق کو مع مَحرم عمرے کا ٹکٹ
پیش کیا گیا ۔
٭گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات
المدینہ (للبنات) کی 15691
معلمات وطالبات نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے
اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی ۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہرہری پور میں ایک شخصیت کے گھر محفلِ ذکرو نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اوررکن مجلس بیرون ملک سمیت دیگر ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہِ دعوت ِاسلامی
نے فکرِ آخرت کے موضوع پر نے سنتوں بھرابیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے
زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز
کے تحت ملتان ریجن شعبہ
شارٹ کورسز ذمہ دار کی ایک شخصیت سے ملاقا
ت ہوئی ،اُنہیں دعوت ِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے
ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا،الحمد للہاُنہوں نے ایک یونٹ جمع کروایا ۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز
کے تحت پاک مشاورت میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں پرنسپل،لائر ،لیڈی پولیس اور اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرابیان کیااور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔