اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت7دسمبر2019ء کو کراچی ساؤتھ  سینٹرل زون صدر کابینہ کے ڈویژن شو مارکیٹ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش99 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” غصے کاعلاج اور زبان اور آنکھ کے قفل مدینہ“ سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔