دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک سکولنگ سسٹم ایف بی ایریا میں گیارہویں شریف کا دن بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں بچوں نے پرجوش طریقے سے شرکت کی اور تلاوت، نعت، منقبت نیز سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے متعلق بیانات کئے۔ اس موقع پربچوں کو سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کے واقعات سنا کرغوث پاک اور اولیائےکرام سے محبت کو بڑھانے کا سلسلہ ہوا۔