دعوتِ اسلامی کے تحت 10دسمبر 2019ءبروز منگل لاہور ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار ریجن سطح و زون مشاورتوں کا بذریعۂ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستا ن مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔   عالمی مجلس مشاورت کی رکن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی بہار کارکردگی کے حوالے سے نکات دئیے نیز عوام اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات اجتماع کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال ہوا۔ جنوری2020ء میں مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے تین روزہ " جنت کا راستہ " کورس کی تشہیر اور داخلوں کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔