دعوتِ اسلامی کے تحت11 دسمبر2019ء  بروز بدھ صدرکراچی میں ایک نئے مقام پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس بیرون ملک تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی بہن سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت دیکر دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اجتماعِ پاک میں لانے کی ترغیب دلائی۔