اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یوگنڈا میں مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی برکت سے ایک غیر مسلم اپنی دو چھوٹی بیٹیوں سمیت اسلام قبول کرکے دامنِ اسلام سے وابستہ ہوگیا۔والد کا اسلامی نام محمد ابراہیم اور بیٹیوں کا اسلامی نام حلیمہ اور عائشہ رکھاگیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ ساؤتھ افریقہ کے تحت 8دسمبر 2019ء بروز اتور ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے جامعۃالمدینہ میں دستارِ فضیلت اجتماع منعقدہونے جارہا ہے جس میں رات 10 بجے ختمِ بخاری کا سلسلہ ہوگا۔ ختمِ بخاری کےاختتام پر جامعۃالمدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کی دستارِ فضیلت بھی کی جائیگی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 11اکتوبر2019ء موذمبیق کے شہر ماپوتو میں مسلمانوں کے حلیے سے متاثر ہوکر ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا ،اسلامی نام محمد معاویہ رکھا گیا۔


ہیڈلائنز:09 اکتوبر سے مانٹریال کینیڈا میں جامعۃ المدینہ کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

تفصیلات:دینی مدارس اسلام کے قلعے، ہدایت کے سرچشمے، دین کی پناہ گاہیں اور اشاعتِ دین کا بہت بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔ ان مدارس و جامعات کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے آج سے تقریبا تیس سال قبل 1401ھ بمطابق 1981ء میں کراچی پاکستان میں جامعۃ المدینہ کی پہلی شاخ کی بنیاد رکھی۔ حضرت حق تعالیٰ نے اس نیک کام میں ایسی برکت ڈالی کہ جامعات المدینہ کا سلسلہ بڑھتا چلا اور اس وقت پاکستان، ہند ، نیپال، بنگلہ دیش، یوکے ، ساؤتھ افریقہ، سری لنکا، کینیا، موزمبیق اور موریشس میں جامعۃ المدینہ کی سینکڑوں شاخیں قائم ہوچکی ہیں جہاں لاکھوں طلبہ کو بلامعاوضہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو رہائش، خوراک اور مفت طبی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

اسی مقصد کے تحت دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ نے مانٹریال کینیڈا میں ایک دینی درسگاہ جامعۃ المدینہ مانٹریال کا آغاز کیا ہے جس کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز 9 اکتوبر 2019ء بروز بدھ سے ہوچکا ہے۔ جہاں قرآن و حدیث، تفسیر، فقہ و اصول فقہ، معانی و ادب ، صرف و نحو، منطق و فلسفہ جیسے ضروری علوم کا ایک مکمل نصا ب انتہائی پاکیزہ اور نورانی ماحول میں پڑھایا جاتا ہے۔ اللہ نے چاہا تو اِنْ شَآءَ اللہ یہ جامعۃ المدینہ بھی دین کی ایسی مشعلیں روشن کرے گا جن کی کرنوں سے ایک عالم منّور ہوتا رہے گا۔


جانشین و صاحبزادۂ عطار مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری 10 اکتوبر کو یورپ کے مدنی دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ مجلس بیرونِ ملک کی جانب سے ان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جانشین عطار اور رکن شوریٰ یور پ کے مختلف ممالک میں سنتوں بھرے اجتماعات ،مدنی حلقوں اور مدنی مشوروں میں مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے اور شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی ہوگا۔

شیڈول تصویر میں ملاحظہ کیجئے۔


دعوتِ اسلامی کہاں نہیں۔۔۔؟  دنیا کے نقشے پر موجود قدیمی ملک یونان جو مشرقی یورپ پر واقع ہے، جسے گریس بھی کہا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّشیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کوششوں سے آج دعوتِ اسلامی کے مدنی کام یہاں بھی بھرپور انداز میں جاری و ساری ہیں اور عاشقان رسول امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر دین کا پیغام عام کرنے کے لئے شب و روز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں جاری سنتوں بھرے اجتماع میں آئے ہوئے یونان کے مبلغ دعوت اسلامی سے مدنی چینل نے یونان میں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کی یونان میں بھی اللہ عزوجل اور نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کو عام کرنے کےلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام جاری ہیں۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت بنگلہ دیش کے شہر بریشال میں زون سطح کے ذمّہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ بنگلہ دیش مشاورت کے نگران نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور بریشال میں ہونے والے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں نگران بنگلہ دیش مشاورت نے ان اسلامی بھائیوں کو پورے زون میں مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


امیراہل سنّت علامہ محمدالیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پرعمل کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے شہر کومیلا کے عاشقان رسول نے قافلے میں سفر کی سعادت پائی اور جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی۔ قافلے میں شریک عاشقان رسول نے علاقائی دورہ کیا اور مختلف اسکولوں، دکانوں اور دیگر مقامات پر اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسپین کے شہر ویلنسیا میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں رکن ِشوریٰ حاجی سیدمحمد  ابراہیم عطاری کی آمد ہوئی جہاں آپ نےدعا کی قبولیت پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ داران، اہل علاقہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ رکن شوری حاجی سید ابراہیم عطاری دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں یورپ کے مختلف ممالک کے جدول پر ہیں۔ 

مجلس بیرونِ ملک کی کاوش

Thu, 19 Sep , 2019
5 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس بیرون ممالک کی جانب سے ایک اور مجلس  بنام ”ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم“ بنائی گئی ہے جس میں اب چھٹی والے دن دینی تعلیمات کے حوالے سے کلاسز کاآغاز کردیاگیاہے۔اس مجلس کے متعلق مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے رکن ِشوری حاجی بلال عطاری نے کہا کہ دعوتِ اسلامی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تقریباً 108 شعبہ جات میں دین متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے ان ہی شعبہ جات میں ایک شعبہ ہمارا ویک اینڈ اسلامک اسکول ہے جس میں 6سال سے 14سال کی عمر تک کے بچوں اور بچیوں کو چھٹی والے دن دو سے ڈھائی گھنٹے اسلامی تعلیمات کے چار پیریڈ ہوتے ہیں۔ رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّامریکہ اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں جلد ویک اینڈ اسلامک اسکول کا آغاز ہوجائیگا۔


دنیا بھر میں قراٰن سنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت   بنگلہ دیش کے شہر راجشاہی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اہل علاقہ اور مقامی ذمّہ داران نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت ِاسلامی کے قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


 مولانا سعیدالرحمان صاحب کی بنگلہ دیش کے شہر سید پور میں واقع جامعۃ المدینہ آمد ہوئی۔ آپ نے طلبہ کرام میں سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ آخر میں طلبہ کرام نے مولانا سعیدالرحمان صاحب سے ملاقات کی سعادت بھی پائی۔