3 جنوری2020 ء بروز جمعۃالمبارک چائنہ ریجن جاپان کابینہ کی ICL Madina masjid mito shi Ibaraki میں قافلے کے اسلامی بھائیوں نے حاضری دی اور نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری ادائیں کے موضوع پر بیان کیا اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:نعیم رضا عطاری ،وقف مبلغ)


دعوت اسلامی کے تحت 4جنوری2020ء بروز ہفتہ چائنہ ریجن جاپان کابینہ کی ساگا میھارا محمدی مسجد (Sagamihara Mohammadi Masjid) میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اور قافلے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی نے محبت الٰہی اور باطنی بیماریوں سے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:نعیم رضا عطاری ،وقف مبلغ)


حبیب الرحمٰن قادری عباسی رحمۃ اللہ علیہ کا عرسِ مبارک سرزمین اڑیسہ کے شہر دھام نگر ہند میں یکم اور2جنوری2020 ء بڑی عقیدت سے منایا گیا۔ اس موقع پر دعوت ِاسلامی کے شعبے مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ اور مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت مزار شریف کے احاطے میں مختلف مدنی کاموں(قافلوں کی ترغیب، مکتبۃ المدینہ اور تعویذات عطاریہ کا بستہ ، تقسیمِ رسائل اور علماء و مشائخ سے ملاقات )کا سلسلہ رہا جبکہ مفتی محمد حنیف مصباحی صاحب (شیخ الحدیث دارالعلوم مجاہد ملت) اورمفتی محمد اعجاز احمد مصباحی صاحب اور دیگر علما و مشائخ نے دعوتِ اسلامی کے مکتبہ و دارالسنہ کا دورہ فرمایا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں بھی فرمائیں۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، خادم مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)


31 دسمبر 2019 ء بروز منگل کی رات 11 بجے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بورڈسلی گرین برمنگھم(Bordesley Green,Birmingham) میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ریجنل نگران، نگرانِ کابینہ اور دیگر ذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے گناہوں سے بچنے اور ربِّ کریم کی رضا کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 31 دسمبر2019 ء بروز منگل  یاشیو جاپان( Yashio Japan ) میں چائنہ ریجن جاپان کابینہ کی مسجد میں بچوں اور بچیوں کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے انہیں سنتیں، آداب ا و ر دعائیں سکھائیں اور ان میں مدنی چینل کڈز دیکھنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے چینل سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کیں۔ (رپورٹ:نعیم رضا عطاری ،وقف مبلغ12 مدنی کام)


گزشتہ دنوں یوکے کے شہرڈربی (Derby) میں بڑی سطح پر اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے قافلے کی صورت میں آکر شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے فرمایا کہ دنیا کی محبت نے انسانوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ ،مسجد، عبادات اور ماں باپ سے دور کردیا ہے۔ ہر شخص دنیا کی دوڑ میں آگے سے آگے نکلنے کی دُھن میں اپنےحقیقی مقصد کو بھول چکا ہے۔


گزشتہ دنوں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے  اسلامی بھائیوں کے ہمراہ برمنگھم یوکے میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات کا دورہ فرمایا اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں پردے میں رہ کر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو تحمل، برداشت اور گھر کے ماحول کو ساز گار رکھنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔نگرانِ شوریٰ نے برمنگھم میں قائم مکتبۃالمدینہ کے ہیڈ آفس کا دورہ بھی فرمایا اور ذمہ داران اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی رہنمائی فرمائی۔


گزشتہ دنوں والسال یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کمیونیٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا  ۔ آپ کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے، اس نے ایک دن ختم ہوجانا ہے۔ ہمیں فکرِ آخرت کرتے ہوئے رب کی نافرمانیوں کو چھوڑ کر نیک اعمال کی طرف توجہ کرنی چاہیئے ۔نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو اس بات کا ذہن دیا کہ قرآنِ پاک سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں، اسے پڑھنا سیکھیں اور سمجھیں کہ اللہ پاک اس میں کیا ارشاد فرمارہا ہے۔ اجتماع کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

واضح رہے! اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری بھی موجود تھے۔


گزشتہ دنوں  نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے یوکے کے ذمہ داران کے ہمراہ یوکے کے شہر ویلز میں واقع یورپ کی سب سے بڑی جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جیل کے ہیڈ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز وہاں پر موجود قیدیوں سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت اور تقسیمِ رسائل کا سلسلہ ہوا۔ اختتام پر جیل انتظامیہ نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سند دی اور جیل میں قیدیوں تک دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یوکےکے شہرنیکلز ((Nechells میں مختلف ممالک(نائیجیریا، صومالیا، بنگلہ دیش، افغانستان، مصر، انگلینڈ،ایران ،پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اور بالخصوص نو مسلم اسلامی بھائیوں کے لئےاجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ ڈربی (Derbi) برمنگھم میں بھی بہت بڑی سطح پر اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے قافلے کی صورت میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے کے شہر برمنگھم میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لئے”اسٹوڈنٹ نائٹ“ کے عنوان سے  اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کیمبرج یونیورسٹی ،برمنگھم یونیورسٹی، کووینٹری یونیورسٹی ، لیسٹر یونیورسٹی ، آسٹن یونیورسٹی، سینڈ ویل کالج، ڈربی کالج سمیت مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اورطلبہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے کے شہر وولسلے(WOLSELEY) میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، وکلا، بیرسٹرز، حکومتی ادارے کے افسران سمیت 150 شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے اورمدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ اس اجتماع کو مدنی چینل پر براہِ راست نشر بھی کیا گیا۔