بنگلہ دیش میں ہر سال کی طرح اس سال بھی   دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 مارچ سے تین دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں بنگلہ دیش بھر سے بے شمار عاشقانِ رسول کی شرکت متوقع ہے۔

اجتماع کا آغاز بدھ کو نمازِ فجر کے بعد سول ایوی ایشن گراؤنڈ نزد حاجی کیمپ ایئرپورٹ ڈھاکہ میں قائم کی جانے والی اجتماع گاہ میں ہوگا۔

جمعہ تک جاری رہنے والے اجتماع سے بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ داران اور مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ لاکھوں اسکوائر فُٹ رقبے پر پھیلی اجتماع گاہ میں کثیر لوگوں کی آمد اور ان کے قیام سے پیدا ہونے والے انتظامی مسائل سے نمٹنے کے لئے وسیع ترین انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔ اجتماع میں تمام خطابات بنگلہ زبان میں ہوں گے ۔

بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے اجتماع کے شرکا کی حفاظت کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

اجتماع میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ہوائی جہاز، ٹرینوں، خصوصی بسوں اور کشتیوں کے ذریعے قافلوں کی صورت میں اجتماع گاہ پہنچیں گے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم مارچ2020ء کو اسٹچفورڈ برمنگھم میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فنانس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں  مقامی عاشقانِ رسورل نے شرکت کی۔رکن ِ شوریٰ سید ابراہیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹریننگ سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 5،4، اور 6 مارچ 2020ء سے بنگلہ دیش  ڈھاکہ میں ملک سطح پر سنتوں بھرااجتماع شروع ہونے جارہا ہے جس میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بذریعہ مدنی چینل جبکہ نگران شوریٰ ،اراکین شوریٰ اور مبلغین دعوت اسلامی وقتا فوقتا سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ بنگلہ دیش کے عاشقان رسول سے اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


پچھلے دنوں نیپال میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیپال میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام ، اساتذۂ کرام ، ناظمین اور دیگر ذمہ داران  نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس موقع مجلس جامعۃ المدینہ ہند کے نگران نے بھی ان طلبۂ کرام کی رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ نے بہترین مضمون نویسی اور مطالعہ کی بہترین کارکردگی پرطلبۂ کرام کو تحائف بھی دیئے۔


موزمبیق  کے شہر ماپوتو میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔ ماپوتو کے رہائشی ایک مسلم دوکاندار اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں پچھلے کئی دنوں سے اپنی دکان کے ایک غیر مسلم ورکر پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے اسلام کی دعوت دے رہا تھا ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 18 فروری 2020ء کو میری محنت رنگ لائی اور اس غیر مسلم ورکر نے اسلام قبول کرلیا۔ نومسلم کا اسلامی نام ”محمد“ رکھا گیا ہے۔ 


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیپال کے شہر جنکپور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ” جہنم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین اور مبلغین دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں وقتا فوقتا ملک وبیرونِ ملک  سفر کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری 3 مارچ 2020ء کو مصر کی جانب روانہ ہونگے ۔ جہاں اجتماعات اور مدنی حلقوں میں سنّتوں بھرے بیانات، ذمہ داران کا مدنی مشورہ، شخصیات سے ملاقات اور دیگر امور آپ کی مصروفیات میں شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ رکنِ شوریٰ 3 مارچ تا 8 مارچ 2020ء مصر کے سفر پر ہونگے۔


گزشتہ دنوں تھائی لینڈ بنکاک میں جیم اسٹون کے تاجروں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام کیاگیا جس میں  نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی دورہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


بنکاک تھائی لینڈ  میں ڈائمنڈ کے تاجر شرف الدین سے نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے انفرادی طور پر ملاقات کی اور ہفتہ وار اجتماع کی برکات بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گزشتہ دنوں  بنکاک تھائی لینڈ میں جیم اسٹون کی بڑی مارکیٹ میں مختلف تاجروں سے نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے ملاقاتیں کیں۔ نگران نے دورانِ ملاقات شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں پر معاونت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


دعوت اسلامی کی مرکزی  مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری ان دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں نیپال کے سفر پر ہیں۔ اسی سلسلے میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے رکنِ شوریٰ و نگران ہند مشاورت سید عارف علی عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نیپال کے شہر کاٹھمنڈو سے جنکپور کی جانب سفر کیا جہاں ذمہ داران کے مدنی مشوروں اور مدنی حلقوں میں شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم  یوکے میں تجہیز و تکفین کے حوالے سے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں مختلف کمیو نٹی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر انہیں غسلِ میت کا عملی طریقہ، کفن سے متعلق معلومات اور نمازِ جنازہ کے احکامات سکھائے گئے۔