دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2020 ء بروز جمعۃالمبارکe Madina Jinju South Korea Madani Markaz Faizanمیں محفلِ نعت کا اہتمام کیا جا رہا ہےجس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن، اسلامک اسکالر حاجی یعفور رضا عطاری ساؤتھ کوریا کے وقت کے مطابق 07:30 بجے عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام 22 جنوری2020 ء بروز بدھ بینکاک کے وقت کے مطابق رات 08:00 بجےAnjum Islamic Auditorium SOI36 Charoen Krung Rrung Road Bangrak,10500 Bangkok میںسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن، اسلامک اسکالر حاجی یعفور رضا عطاری نمازِ عشاء کےفوراً بعد عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


20 جنوری2020ء بروز پیر Faizane Madina 108/1 Soi Puttha Osot Surawong Road Bangrak Bangkok میں تامِل کمیونٹی کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جا رہا ہےجس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ (دعوتِ اسلامی) و اسلامک اسکالر حاجی یعفور رضا عطاری نمازِ عشاء کے فوراً بعد عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


21 جنوری2020ء بروز منگل Muslim Student’s Society, King Mongkut University, Near Football Ground Bangkok میں عشائیہ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی مہمان ہوں گے۔آپ نمازِ مغرب کےفوراً بعد سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جس کے بعد عاشقانِ رسول رکنِ شوریٰ کی معیت میں رات کا کھانا تناول کریں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس مبارک محفل میں ضرور شرکت فرمائیں۔


ساؤتھ کوریا میں”مسجد فیضانِ جمالِ مصطفےٰ“ کی افتتاحی تقریب 19 جنوری کو منعقد ہوگی

تقریب میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے

تفصیلات کےمطابق 19 جنوری 2020ء بروز اتوار ساؤتھ کوریا میں” فیضانِ جمالِ مصطفےٰ مسجد“ کا افتتاح ہونے جارہاہے جس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری مہمان خصوصی ہوں گے اورساؤتھ کوریا کے وقت کے مطابق دوپہر 1:00 بجے شرکا سے خطاب بھی فرمائیں گے۔

یاد رہے! رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری 11 تا 19 جنوری ساؤتھ کوریا کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں مختلف مدنی کام(اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات، ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورے ، شخصیات سے ملاقات اور مساجد کا افتتاح ) ان کی مصروفیات میں شامل ہیں ۔


  3 جنوری2020 ء بروز جمعۃالمبارک چائنہ ریجن جاپان کابینہ کی ICL Madina masjid mito shi Ibaraki میں قافلے کے اسلامی بھائیوں نے حاضری دی اور نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری ادائیں کے موضوع پر بیان کیا اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:نعیم رضا عطاری ،وقف مبلغ)


دعوت اسلامی کے تحت 4جنوری2020ء بروز ہفتہ چائنہ ریجن جاپان کابینہ کی ساگا میھارا محمدی مسجد (Sagamihara Mohammadi Masjid) میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اور قافلے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی نے محبت الٰہی اور باطنی بیماریوں سے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:نعیم رضا عطاری ،وقف مبلغ)


حبیب الرحمٰن قادری عباسی رحمۃ اللہ علیہ کا عرسِ مبارک سرزمین اڑیسہ کے شہر دھام نگر ہند میں یکم اور2جنوری2020 ء بڑی عقیدت سے منایا گیا۔ اس موقع پر دعوت ِاسلامی کے شعبے مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ اور مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت مزار شریف کے احاطے میں مختلف مدنی کاموں(قافلوں کی ترغیب، مکتبۃ المدینہ اور تعویذات عطاریہ کا بستہ ، تقسیمِ رسائل اور علماء و مشائخ سے ملاقات )کا سلسلہ رہا جبکہ مفتی محمد حنیف مصباحی صاحب (شیخ الحدیث دارالعلوم مجاہد ملت) اورمفتی محمد اعجاز احمد مصباحی صاحب اور دیگر علما و مشائخ نے دعوتِ اسلامی کے مکتبہ و دارالسنہ کا دورہ فرمایا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں بھی فرمائیں۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، خادم مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)


31 دسمبر 2019 ء بروز منگل کی رات 11 بجے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بورڈسلی گرین برمنگھم(Bordesley Green,Birmingham) میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ریجنل نگران، نگرانِ کابینہ اور دیگر ذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے گناہوں سے بچنے اور ربِّ کریم کی رضا کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 31 دسمبر2019 ء بروز منگل  یاشیو جاپان( Yashio Japan ) میں چائنہ ریجن جاپان کابینہ کی مسجد میں بچوں اور بچیوں کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے انہیں سنتیں، آداب ا و ر دعائیں سکھائیں اور ان میں مدنی چینل کڈز دیکھنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے چینل سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کیں۔ (رپورٹ:نعیم رضا عطاری ،وقف مبلغ12 مدنی کام)


گزشتہ دنوں یوکے کے شہرڈربی (Derby) میں بڑی سطح پر اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے قافلے کی صورت میں آکر شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے فرمایا کہ دنیا کی محبت نے انسانوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ ،مسجد، عبادات اور ماں باپ سے دور کردیا ہے۔ ہر شخص دنیا کی دوڑ میں آگے سے آگے نکلنے کی دُھن میں اپنےحقیقی مقصد کو بھول چکا ہے۔


گزشتہ دنوں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے  اسلامی بھائیوں کے ہمراہ برمنگھم یوکے میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات کا دورہ فرمایا اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں پردے میں رہ کر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو تحمل، برداشت اور گھر کے ماحول کو ساز گار رکھنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔نگرانِ شوریٰ نے برمنگھم میں قائم مکتبۃالمدینہ کے ہیڈ آفس کا دورہ بھی فرمایا اور ذمہ داران اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی رہنمائی فرمائی۔