دعوتِ اسلامی کا ایک تعلیمی ادارہ  بنام ” فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول “ بھی ہے ۔ یہ ادارہ بالخصوص ان بچوں بچیوں کے لئے ہے جو پبلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ باقاعدہ کسی دینی ادارے میں جاکر تعلیم دین حاصل کرسکیں۔

یہ اسکول اتوار والے دن تقریبا اڑھائی گھنٹے کا اسکول ہوتا ہے جس میں کوالیفائیڈ اساتذہ کی زیرِ نگرانی بچوں کو اخلاق و کردار اور اسلامی نظریات اور شرم و حیا کے حوالے سے خصوصی تعلیم دی جاتی ہے، کریکٹر بلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اس شعبے کے تحت پہلے ہی نارتھ امریکہ ، پاکستان اور دیگر ممالک میں کورس ہورہا ہے جس میں سینکڑوں اسٹوڈنٹس شامل ہیں۔ اب U.K، یورپ اور افریقہ ریجن کے عاشقان رسول اپنے بچوں اور بچیوں کو اس آن لائن کورس میں داخلہ دلواسکتے ہیں۔ اس کورس میں شریک اسٹوڈنٹس کو اسلامی کی بنیادی معلومات، سنتیں اور آداب، دعائیں، وضو اور نماز کا طریقہ سکھانے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے حوالے سے بھی رہنمائی کی جائیگی۔

اس آن لائن کورس میںAdmission openہیں جبکہ Admission کی Last Date 25 جولائی 2020ء ہے۔

اس کورس میں داخلہ لینے کے لئے نیچے دیئے لنک پر کلک کیجئے:

https://tinyurl.com/faizanschool