دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری  ایک ماہ کے مدنی دورے پر ساؤتھ افریقہ پہنچ گئے ہیں۔ آپ نے 16جنوری بروز جمعرات ڈربن کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں مغرب کی نماز کے بعدسنتوں بھرا بیان فرمایا۔رکن شوریٰ نے 17 جنوری کو ڈربن کی ایک اور مسجد فیضانِ مریم میں بیان فرمایا جس میں مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ 23 جنوری بروز جمعرات کو کیپ ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بعدِ مغرب سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

24 جنوری بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہانسبرگ میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ 30 جنوری بروز جمعرات Welkom میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بعدِ مغرب سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

آپ 31 جنوری بروز جمعہ کو پریٹوریا ویسٹ میں واقع جامع مسجد فیضانِ سیدہ فاطمہ میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔06 فروری بروز جمعرات کو آپ پولوکوانے میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بعدِ مغرب خصوصی بیان فرمائیں گے۔

13 فروری بروز جمعرات کو پیٹرماریٹزبرگ میں (Pietermaritzburg) میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بعدِ مغرب خصوصی بیان فرمائیں گے۔

یاد رہے! رکنِ شوریٰ اپنے شیڈول کے مطابق مختلف مقامات پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے تربیتی اجلاس میں شرکت اور بیان فرمائیں گے جبکہ شخصیات سے ملاقاتیں اور مدنی مراکز و مدارس کا وزٹ بھی آپ کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اسکاٹ لینڈ کے شہر  گلاسگو(Glasgow) میں 13جنوری2020ء سے پانچ دن کا ”فیضانِ نماز کورس“ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں 30 کے قریب اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ کورس میں اسلامی بھائیوں کو طہارت اور نماز سے متعلق اہم مسائل سکھائے جا رہے ہیں۔ (رپورٹ:محمد یاسر عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں13جنوری بروز منگل  مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے تشریف لائے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن الحاج یعفور رضا عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ مدنی حلقے میں قونصلرویلفیئراتاشی شفیق حیدرورک اور دیگراسٹاف کی شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دین کی سر بلندی کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی درخواست کی۔ 


ساؤتھ کوریا کے شہر انچھن اور کھیونگی دوایچھن میں سنّتوں بھرا اجتماع

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا سنّتوں بھرا بیان

تفصیل:

دعوت اسلامی کے تحت ساؤتھ کوریا کے شہر انچھن کی ایک مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مختلف ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”صدقے “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان اسلامی بھائیوں کو صدقہ دینے کی ترغیب دلائی ۔ اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نماز کی ادائیگی کا عملی طریقہ سکھایا اور ان اسلامی بھائیوں کو نماز کے فضائل، مسائل اور واجبات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اسی طرح ساؤتھ کوریا کے شہر کھیونگی دوایچھن میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔

ساؤتھ کوریا کے شہر آنسن میں تاجروں کا مدنی حلقہ اور محفل نعت کا سلسلہ

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا

تفصیل:

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان دنوں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں ساؤتھ کوریا کے دورے پر ہیں ۔ دورانِ دورہ آنسن سٹی میں تاجروں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔

اسی طرح بلال اسلامک سینٹر آنسن شہر میں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بیعت کرواکر سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت4جنوری2020ء بروز ہفتہ Mito shi Ibaraki چائنہ ریجن جاپان کابینہ میں مختصر نماز کورس کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس مختصر کورس میں اسلامی بھائیوں کو وضو ، غسل ، نماز کے فرائض و شرائط اور ضروری مسائل سکھائے گئے ۔(رپورٹ:نعیم رضا عطاری، وقف مبلغ12 مدنی کام)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اپنے 9 روزہ دورے پر  ساؤتھ کوریا پہنچ گئے،11 جنوری کی شام پانچ بجے ایئرپورٹ پہنچنے پر مقامی عاشقانِ رسول نے آپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔آپ نے کچھ ہی دیر بعد(ساڑھے سات بجے) مدنی مرکز فیضان مدینہ انچھن میں ہونے ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

12 جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے سے عصر تک مدنی مرکز فیضان مدینہ انچھن میں کوریا کے تمام ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں انہیں مدنی کاموں کو خوب جذبے کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی۔ بیان کے بعد رکنِ شوریٰ ساؤتھ کوریا کے ایک دوسرے شہر ایچھن کی جانب روانہ ہوئے جہاں 7:30 پر سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کیا۔

13جنوری بروز پیر سنگدو فیضان مدینہ میں صبح دس بجے ناشتہ کرنے کے بعد قافلے کا جدول شروع ہو ا، دو بجے نماز ظہر ادا کی جس کے بعد چار بجے تک قریبی دفاتر میں نیکی کی دعوت دھومیں مچائیں، شام 6 بجے تاجر اجتماع میں خصوصی بیان کیا۔

رکنِ شوری ٰ 14جنوری بروز منگل شام 5 بجے سووان شہر میں ڈاکٹر اختر کے ریسٹورنٹ میں ہونے والے تاجر مدنی حلقے میں اور رات8بجے آنسان شہر کی بلال مسجد میں ہونے والے اجتماع میں خصوصی بیان فرمائیں گے۔

15 جنوری بروز بدھ اتیوان میں نماز ظہر ادا کی جائے گی اور اس کے بعد ممکن ہوا تو KMF کے آفس میں کورینز سے ملاقات کریں گے اور پاکستان ایمبیسی میں بھی بدھ کے روز ملاقات کی ترکیب ہوگی،مزید وقت ہونے کی صورت میں دیگر مسلم ممالک کی ایمبیسیز میں بھی جانے کی ترکیب ہوگی جبکہ رات 7 بجے (پھاجو) شہر میں تاجران حضرات میں مدنی حلقہ ہوگا۔

16 جنوری بروز جمعرات دوپہر (تھےجن) شہر میں تاجران اسلامی بھائیوں کے مدنی حلقہ میں اور بعد عشاء بوسان شہر کے فیضان مدینہ ساسنگ میں ہونے والے اجتماع میں بیان کریں گے۔

17 جنوری بروز جمعہ فیضان مدینہ سچھنگ میں 1 بجے نماز جمعہ کی امامت فرمائیں گے اور وقت ہونے کی صورت میں GEOGE-DO (کھوجے دو) شہر کا دورہ کیا جائے گا جبکہ رات ساڑھے سات بجے فیضان مدینہ جنجو میں نماز عشاء کے بعد اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔

18 جنوری بروز ہفتہ نماز ظہر(1:00)کے بعد سے لیکر نماز مغرب تک کوریا کابینہ کا مدنی مشورہ ہوگا، رات 7:30 بجے فیضان مدینہ کیمھے میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کریں گے۔

آخری روز 19 جنوری بروز اتوار صبح 6 بجے بعد نماز فجر (کیمھے) میں انڈونیشیا کی مسجد میں انڈونیشینز اسلامی بھائیوں میں مدنی حلقہ ہوگا، دوپہر 1:00 بجے تھیگو شھر میں مسجد فیضان جمال مصطفی کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگا اور شام 6 بجے (تھیگو سنگ سو) ریسٹورنٹ پر تاجر اسلامی بھائیوں میں مدنی حلقہ ہوگا، رات 8 بجے میں (ینگ نم دے) یونیورسٹی کے طلبہ کا اجتماع فیضان مدینہ gyeongsan میں ہوگا جبکہ رات ساڑھے نو بجے فیضان مدینہ چلیانگ میں عشاء کی نماز کے بعد سنتوں بھرا اجتماع ہوگا، تمام مقامات پر رکنِ شوریٰ کا سنتوں بھرا بیان ہوگا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  برسٹل(Bristol) یو کے میں مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر نگران یوکے برمنگھم سید فضیل رضا عطاری نے برسٹل (Bristol)اور ویلز (Wales)میں نئی کابینہ بنانے سے متعلق ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 8جنوری2020ء بروز بدھ  نگرانِ چائنہ ریجن نے ڈویژن نگران بنکاک کے ہمراہ تھائی لینڈ بنکاک میں قائم پاکستانی ایمبیسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نےایمبیسی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطاری کےدورۂ تھائی لینڈ سے متعلق آگاہی دی اور بنکاک میں 22 جنوری کو ہونے والے اجتماع کی دعوت دی ۔

یاد رہے!رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری21 جنوری2020ء بروز منگل ایمبیسی کا دورہ فرمائیں گے۔(رپورٹ: محمد توصیف رضا عطاری ،نگران چائنہ ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اسلامک اسکالر حاجی یعفور رضا عطاری 20تا 31 جنوری2020ء تھائی لینڈ کےسفر پر روانہ ہوں گے۔ اس دوران22 جنوری2020ء بروز بدھ  کنگ مونگ یونیورسٹی بنکاک میں ہونے والے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گےجس میں مختلف ممالک کے طلبہ، شخصیات و دیگر اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔ اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 8جنوری2020ء بروز بدھ نگرانِ چائنہ ریجن نے اراکینِ کابینہ کے ہمراہ کنگ مونگ انٹرنیشنل یونیورسٹی بنکاک میں اجتماع گاہ کا وزٹ کیا،اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ کی اور اسٹوڈنٹس سے ملاقاتیں بھی کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت16 جنوری 2020 ء بروز جمعرات Sasang Islamic Center South Koreaمیں محفلِ نعت کا اہتمام کیا جا رہا ہےجس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن، اسلامک اسکالر حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی مہمان ہوں گے اور ساؤتھ کوریا کے وقت کے مطابق 07:30 بجے شب عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


19 جنوری 2020 ء بروز اتوار Yeungnam University, Faizan-e-Madina Gyeongsan میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن، اسلامک اسکالر حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی مہمان ہوں گے اور ساؤتھ کوریا کے وقت کے مطابق 08:00 بجے شب عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔