دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گزشتہ دنوں  بنکاک تھائی لینڈ میں جیم اسٹون کی بڑی مارکیٹ میں مختلف تاجروں سے نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے ملاقاتیں کیں۔ نگران نے دورانِ ملاقات شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں پر معاونت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


دعوت اسلامی کی مرکزی  مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری ان دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں نیپال کے سفر پر ہیں۔ اسی سلسلے میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے رکنِ شوریٰ و نگران ہند مشاورت سید عارف علی عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نیپال کے شہر کاٹھمنڈو سے جنکپور کی جانب سفر کیا جہاں ذمہ داران کے مدنی مشوروں اور مدنی حلقوں میں شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم  یوکے میں تجہیز و تکفین کے حوالے سے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں مختلف کمیو نٹی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر انہیں غسلِ میت کا عملی طریقہ، کفن سے متعلق معلومات اور نمازِ جنازہ کے احکامات سکھائے گئے۔


دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں9 فروری 2020ء کو  مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کے ہمراہ نیپال پہنچ چکے ہیں ۔نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کے اجتماع میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔

یادرہے کہ 11 فروری 2020ء کو نیپال میں دستارِ فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں جانشینِ عطار مولانا عبید رضا عطاری اور نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطار ی شرکت فرمائینگے ۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 فروری 2020ء کو  موزمبیق کے شہر بیئرا سٹی کے قریب ایک نئی مسجد کا افتتاح ہوا جس کا نا م ”آمنہ “ رکھا گیا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے علاقے کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا۔

11 فروری2020ء کو نیپال میں جامعۃ المدینہ کے تحت درسِ نظامی(عالم کورس) سے فارغ التحصیل 55 طلبائے کرام کی دستار فضیلت کے سلسلے میں دستارِ فضیلت اجتماع کا اہتمام ہوگا، جانشینِ عطار اور نگرانِ شوریٰ خصوصی شرکت فرمارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے تحت 11فروری2020ء بروز منگل سوشل گراؤنڈ نیاز بازار کاٹھمانڈو نیپال میں جامعۃ المدینہ کے تحت درسِ نظامی(عالم کورس) سے فارغ التحصیل 55 طلبائے کرام کی دستار فضیلت کے سلسلے میں دستارِ فضیلت اجتماع کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔اس مبارک اجتماعِ میں جانشینِ عطار حاجی عبید رضا عطاری مدنی خصوصی شرکت فرمائیں گےاور نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری خصوصی بیان کے لئے پاکستان سے تشریف لارہے ہیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں Mito city japan میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے کیلئے قراٰن خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مقامی اسلامی بھائیوں نے ایصالِ ثواب کی محفل میں شریک ہو کر قراٰن خوانی کرکے ثواب کا مدنی گلدستہ مرحومہ کو ایصال کیا۔ (رپورٹ:نعیم رضا عطاری، وقف مبلغ12 مدنی کام چائنہ ریجن جاپان کابینہ)


گزشتہ دنوں  مولانا محمد عادل شہزادصاحب نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ و جامعۃالمدینہ کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب تحفہً پیش کیں۔ اس موقع پر انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور امیرِ اہلِ سنت و دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 29جنوری2020ء بروز بدھ بنکاک تھائی لینڈمیں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔ مدنی حلقے میں افغانستان،تھائی لینڈاورپاکستان کےGem Stones(نَگ، قیمتی پتھر) کے تاجران کی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کاتعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اوردین کی خدمت کےلیےدعوت اسلامی کاساتھ دینےکی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد ندیم عطاری، نگران مجلس تاجران)


دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان دنوں کمبوڈیا کے قافلے میں سفر کررہے ہیں جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ  قافلہ کمبوڈیا میں واقع ایک مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت  تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے چیمبر آف کامرس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجر برادری نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

یادرہے کہ ان دنوں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں تھائی لینڈ کےسفر پر ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 25جنوری2020ء بروز ہفتہ چائنہ ریجن جاپان کابینہ اومیٹاما سٹی مدینہ مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کااہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ایصالِ ثواب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ دین خیرخواہی کا نام ہے۔ ہم مسلمان ہیں ایصال ثواب کے تحفے مرنے والوں کو بھیج کر بھی خیر خواہی کرتے ہیں۔ (رپورٹ: نعیم رضا عطاری مدنی ، وقف مبلغ12 مدنی کام ذمہ دار)