نڈ کے شہر دی ہاگ میں قائم مراکی مسجد میں دعوت اسلامی کا مدنی حلقہ، ترکی، مراکی، سرینامی اور دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت
12 ماہ کے عاشقان رسول کی رودھرم مانچسٹر میں جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت
مفتی شمس الہدیٰ مصباحی صاحب کی ترکی میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں آمد
دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم یوکے میں تجہیز و
تکفین تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ کورس میں اسلامی بھائیوں کو تجہیز و تکفین کے مسائل
سمجھائے گئے اور عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز والسال یوکے میں
مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع
پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم یوکے میں مالیات کے
حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں برمنگھم اور مِڈ لینڈز یوکےمالیات کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچ فورڈ برمنگھم یوکے
میں ایک سوڈانی اسلامی بھائی کی آمد
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچ فورڈ
برمنگھم یوکے میں ایک سوڈانی اسلامی بھائی کی آمد ہوئی جہاں ان کی ملاقات نگرانِ
برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری و دیگر
ذمہ داران سے ہوئی۔ دورانِ ملاقات سوڈانی نوجوان کو نیکی کی دعوت پیش کی
گئی جس پر انہوں نے جامعۃالمدینہ میں پڑھنے کی نیت کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مبلغِ دعوتِ
اسلامی مفتی عبدالنبی حمیدی عطاری(ساؤتھ
افریقہ) نے جامعۃالمدینہ برمنگھم
یوکےکیمپس کے اساتذہ و طلبہ کے درمیان
مدنی حلقہ لگایا جس میں مدنی کاموں سے متعلق ان کی تربیت فرمائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں والسال یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی مہمان نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ایسٹ مِڈ لینڈز
اور ویلز یوکے کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نےذمہ داران کو مدنی کاموں
کے حوالےسے مدنی پھول دیئے۔
انڈونیشیا کے صوبہ کالیمانتان میں شیخ محمد زینی کے سالانہ عرس کا انعقاد
29 فروری اور یکم مارچ 2020ء کو انڈونیشیاکے
صوبہ جنوبی کالیمانتان میں حضرت سید شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس نہایت
مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔
اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی شیخ غلام یٰسین
عطاری مدنی حفظہ
اللہ نے دعوتِ اسلامی کی نمائندگی کرتے ہوئے عرس میں
شرکت کی اور مکۃ المکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً سے آئے
ہوئے شیخ ھود العیدروس حفظہ اللہ سمیت یمن و
دیگر مقامات سے عرس میں شریک علماو شیوخ
سے ملاقاتیں کیں، انہیں دعوت اسلامی کے تعارفی میگزین بھی پیش کئے گئے ۔
شیخ غلام یٰسین مدنی حفظہ اللہ نے دعوتِ
اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ مقامی افراد کے مطابق سید شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے عرس میں شرکت کے لئے ہر سال تقریباً 10 لاکھ
سے زائد افراد مزار شریف پر حاضر ہوتے ہیں جبکہ ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ
ہوتا جارہا ہے۔ زائرین کی کثرت کے باعث مزار
شریف کے اطراف میں رہنے والے افراد اپنے
گھروں پر زائرین کے لئے رہائش ، وضو، نماز اور لنگر کا انتظام کرتےہیں۔ اس سال بھی
لنگر کے لئے کھانے کےکم وبیش 12 لاکھ پیکٹ
بنائے گئے تھے جبکہ سینکڑوں گائیں ذبح کی
گئیں تھیں۔
حضرت سید شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ نے کالیمانتان میں موجود مدرسہ دارالسلام میں علم دین حاصل کیا اور زندگی بھر
اپنی مجلس میں مصلے پر بیٹھ کر بیانات کرتے اور کتابیں پڑھاتے رہیں۔آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے دوصاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں جو تحصیلِ
علمِ دین میں مصروف ہیں۔ حضرت سید شیخ
محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 65 سال کی عمر میں سن 2005ء میں ہوا تھا۔