
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا، نیوزی لینڈ
اور فجی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل
رضا عطاری نے عاشقان رسول کے درمیان کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک ”نوافل کے فضائل“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

دنیا بھر میں قراٰن سنت کی تعلیمات اور نبی کریم
صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کو عام کرنے والی عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا
بھر میں دھومیں ہیں اور عالمی سطح پر ان مدنی کاموں کو سراہا بھی جاتا ہے۔ موجودہ
صورتحال میں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں فلاحی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ یوکے میں
بھی عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےفرمان پر عمل کرتے ہوئے امدادی کام
کئےاورلوگوں میں راشن اور پکے ہوئے کھانے تقسیم کئےجس کے لئے یوکےبرمنگھم میں باقاعدہ پہلا” فورڈ بینک“ بھی قائم
کیا گیا۔
پچھلے دنوں برمنگھم سٹی کونسل پولیس کے چیف اور
دیگر نے اس فورڈ بینک کا دورہ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں امدادی کاموں کے حوالے
بریفنگ دی۔ دعوت اسلامی کے ان مدنی کاموں کو دیکھتے ہوئے ”برمنگھم سٹی کونسل“
کی جانب سے تعریفی خط دیا گیانیز برمنگھم لارڈ میئر آفس کی جانب سے بھی دعوت
اسلامی کے فلاحی کاموں پر تعریفی خط دیا گیا۔

مدینہ منورہ میں عالمی وباء کے پیش نظر مسجد نبوی ﷺ کو زائرین
اور دیگر عاشقان رسول کیلئے بند کردیاگیا تھا۔ تاہم اب مسجد نبوی ﷺ میں 31مئی
2020ء بروزاتوار فجر کی نماز سے محدود تعداد میں نمازیوں کےداخلے کا سلسلہ شروع
کردیا گیا۔مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کیلئے سماجی فاصلوں سمیت تمام تر احتیاطی تدابیر
اختیار کرنا لازم ہوگا۔
یوکے کی فضاء اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی، تاریخ میں پہلی بار لاوڈ اسپیکر
پر اذان کہی گئی

جمعۃ الوداع کے موقع پر 25 مئی کو یوکے کی
فضاء اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی، دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم سمیت یوکے کی بیشتر مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان
دی گئی، ایسا یوکے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ یوکے میں رہنے والے مسلمانوں نے
اپنے گھر پر جب اذان کی آوازیں سنیں تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ دعوتِ اسلامی
کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم میں پہلی بار مائیک پر بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں
ہدیہ درودسلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔
نڈ کے شہر دی ہاگ میں قائم مراکی مسجد میں دعوت اسلامی کا مدنی حلقہ، ترکی، مراکی، سرینامی اور دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت

12 ماہ کے عاشقان رسول کی رودھرم مانچسٹر میں جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت


مفتی شمس الہدیٰ مصباحی صاحب کی ترکی میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں آمد


دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم یوکے میں تجہیز و
تکفین تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ کورس میں اسلامی بھائیوں کو تجہیز و تکفین کے مسائل
سمجھائے گئے اور عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز والسال یوکے میں
مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع
پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم یوکے میں مالیات کے
حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں برمنگھم اور مِڈ لینڈز یوکےمالیات کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچ فورڈ برمنگھم یوکے
میں ایک سوڈانی اسلامی بھائی کی آمد

گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچ فورڈ
برمنگھم یوکے میں ایک سوڈانی اسلامی بھائی کی آمد ہوئی جہاں ان کی ملاقات نگرانِ
برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری و دیگر
ذمہ داران سے ہوئی۔ دورانِ ملاقات سوڈانی نوجوان کو نیکی کی دعوت پیش کی
گئی جس پر انہوں نے جامعۃالمدینہ میں پڑھنے کی نیت کا اظہار کیا۔