افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسا ملینڈیاکےاطراف علاقے سوسو بورا میں نگران کابینہ ممباسہ اور دیگر ذمہ داران نے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے قیام کے لئے ایک اسلامک سینٹر اور متصل مسجد کا دورہ کیا۔سوسوبورا میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں سینٹر کے اسٹوڈنٹس اور مقامی افریقن اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کی گئی۔نگران میالی ڈویژن نے ان اسلامی بھائیوں کو پانی پینے کی سنتیں اور آداب بتائی جس کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا۔دوران نیکی کی دعوت شرکا کو درسِ فیضان سنت دینے اور مسجد میں رمضان اعتکاف کرنے کی نیت بھی کروائی گئی۔

نگران کابینہ ممباسا نے مسجد سے متصل مدرسے کے معلم شیخ سعید شافعی حفظہ اللہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل تحفۃً پیش کئے جس پر شیخ سعید صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔