جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے ذمہ داران کا
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

پچھلے دنوں مجلس جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز
کے ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ممالک سے جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ
مولانا عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی خصوصیت کے ساتھ شرکت
کی اور مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو مختلف مدنی پھول عطا فرمائے۔
مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام بیرونِ ممالک کے مختلف سطح کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع

دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام بیرونِ ممالک کے مختلف سطح کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈیوکے، اسکاٹ لینڈ اور یورپی یونین کے ممالک گریس،پرتگال، فرانس، اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور
ساؤتھ امریکہ و بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے ملکی وزون سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے لاہور پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک کامیاب
زندگی گزارنے کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں کامیابی کے چھ اصول بیان کئے: (1)اپنے شوق کا
پیچھا کریں (2)کچھ بڑا کرنے سے گھبرائیں نہیں (3)رزق لینے کے لئے تیار رہیں (4)تنقید
کرنے والوں کی طرف توجہ نہ دیں(5)زندگی کا مزہ لیں (6)صرف اور صرف پیشہ کمانے کے
بارے میں مت سوچیں۔
سیدی قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی کی صاحبزادی
مدینہ شریف میں وفات پاگئیں

سیدی قطب مدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی
صاحبزادی 17 فروری 2021ء کو مدینۃ
المنورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں رضائے الہٰی
سے انتقال کرگئیں۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا
اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
مرحومہ رحمۃ اللہ علیہا کی تدفین جنت البقیع شریف میں ہوئی۔وقتِ وصال آپ کی مبارک عمر 85سال تھی۔ اللہ عَزَّ
وَجَلَّ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے
درجات کو بلند فرمائے اور بروز قیامت حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت نصیب
فرمائے۔ سیدی قطب مدینہ رحمۃ اللہ علیہ اپنی
بیٹی کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ ”میری بیٹی آمنہ بہت نیک ہے“۔
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور دعوت اسلامی کے شب و روز کے
تمام اراکین مرحومہ رحمۃ اللہ علیہا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
بنگلہ دیش کےشہرراجشاہی میں تاجراورانجینئرزاسلامی
بھائیوں میں مدنی حلقہ

بنگلہ دیش کے شہر راجشاہی میں دعوتِ اسلامی کے تحت تاجراورانجینئرزاسلامی بھائیوں میں
مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ بنگلہ دیش مشاورت اور شعبۂ تعلیم کے ذمہ دار
اور نگرانِ راجشاہی زون نے بھی شرکت
کی۔ اس دوران تاجراورانجینئرزاسلامی بھائیوں میں درس دیا گیا اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش
کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کے لئے ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی
سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آخر میں دعا و صلاۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوا۔

دعوت اسلامی
کے تحت ویسٹ مڈلینڈ کابینہ ایرڈنگٹن میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 دینی
کاموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
دار ویسٹ مڈلینڈ محمد شہزاد عطاری نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور
شرکاکو برمنگھم یوکے کے علاقے ایرڈنگٹن
میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
نگران زون کاکس بازار بنگلہ دیش محمد ساجد عطاری رضائے
الہی سے انتقال کرگئے

27جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی چینل
بنگلہ کے مبلغ محمد ساجد عطاری (نگران زون کاکس بازار) رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی
اور مجلس دعوت اسلامی کے شب و روز کے اراکین ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور
دعا گو ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کی بے حساب مغفرت فرمائے
اور جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دعوت اسلامی کے زیرا ہتمام 23جنوری 2021ء کو ویسٹ
مڈلینڈز میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ مڈلینڈز یوکے مشاورت کے اسلامی
بھائیوں نےشرکت کی۔
نگران ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کو
12 دینی کاموں کے حوالے سے متحرک ہونے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بھائیوں نے اپنے
اپنے شعبے کی کارکردگی پیش کی۔
F.G.R.F ویلفیئر یوکے برمنگھم ریجن میں تعاون کرنے والے اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے فلاحی ادارے F.G.R.Fویلفیئر کے زیر اہتمام 20جنوری 2021ء کو یوکے برمنگھم
ریجن میں بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا
جس میں F.G.R.F ویلفیئر یوکے برمنگھم ریجن کے پروجیکٹس میں اسپانسر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم سید فضیل رضا عطاری نے موجودہ
منصوبوں کی پیشرفت اور Updateپر تبادلہ خیال کیا اور مزید منصوبے شروع کرنے
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 19 جنوری 2021ءکو ویلز
کابینہ یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ریجن برمنگھم سید فضیل رضا عطاری اور
ویلز کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو ہوئی اور 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ایسٹ مڈلینڈیوکے میں 16 جنوری 2021ءکو بذریعہ زوم مدنی مشورہ
ہوا جس میں مڈلینڈ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
12 دینی کاموں کے حوالے سے کارکردگی کا
جائزہ لیا اور شرکا کو 12 دینی کاموں بڑھانے اور ان میں مزید بہتری پر کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا کے شہر
سڈنی میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی اور سنتوں کی خوب خوب دھومیں مچائیں۔ان
اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے بھی لگائے گئےجہاں درس و بیان کے ساتھ ساتھ
مدنی قافلے کے مسافر عاشقان رسول کو سنتیں اور دعائیں بھی سکھائیں گئیں۔
اسی طرح اٹلی کے شہر Busto Arsizio میں بھی عاشقان رسول نے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی
جس میں نگران اٹلی کابینہ اور دیگر ذمہ داران بھی شامل تھے۔ دوران مدنی قافلہ
سنتیں و آداب اور دعائیں سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ نگران اٹلی کابینہ اور
دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے مدنی قافلے کے شرکا عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت عام
کرنے اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لیسٹر برطانیہ میں دار
المدینہ کے قیام کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے۔
اسی سلسلے میں نگران برمنگھم یوکے ریجن سید فضیل
رضا عطاری نے اس ادارے کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے
ہوئے کام کے متعلق اپڈیٹ حاصل کی۔
عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس ادارے
کےتعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
تعاون کرنے کے
لئے اس نمبر پر رابطہ کریں
447886023575+