.jpeg)
29 مئی 2021ء کو ساجد یوسف (صحافی) اور
کونسلر ظفر اقبال (Tyseley & Hay Mills) نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ، برمنگھم
کا دورہ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہااور دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیا۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے مہمانوں کو شعبہ FGRFکے تحت ہونے
والے مختلف مہم، جیلوں اور نوجوانوں میں ہونے
کی دینی کام کے متعلق بریف کیاجس پر کونسلر ظفر اقبال نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو
سراہا اور آئندہ دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
لندن کے علاقے لیوٹن میں قائم جامع مسجد مشکل کشا میں
علمائے کرام کی آمد
.jpg)
یوکے
کے شہر لندن کے علاقے لیوٹن میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت
قائم جامع مسجد فیضا ن مشکل کشا میں حضرت مولانا مفتی ایوب ہزاروی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ اور حضرت مولانا حافظ اعجاز مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی تشریف آوری ہوئی جہاں انہیں جامعۃ المدینہ
لیوٹن کے ناظم اور دیگر اسلامی بھائیوں نے خوش آمدید کہا۔ علمائے کرام کو مسجد
سمیت جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروانے کے ساتھ ساتھ وہاں طلبۂ کرام کو دی جانے والی سہولیات کے
بارے میں بریف کیاگیا۔
اس
موقع پر حضرت مولانا مفتی ایوب ہزاروی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلِ سنت ، دعوت اسلامی اور دین کی خدمت کرنے
والے مبلغین کے لئے دعا بھی فرمائی۔

دعوت
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ خدام المساجد و المدارس کے تحت ملک و بیرون ملک ہزاروں مساجد
کی تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں۔سینکڑوں مساجد کی تعمیرات کا سلسلہ اب جاری ہے۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر Wesselsbronمیں
جامع مسجد فیضان علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں تعمیرات مکمل ہونے کے بعد پہلی نماز جمعہ کی
ادائیگی کا سلسلہ ہوا جس میں نگران پریکٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن، نگران کیپ ٹاؤن
ساؤتھ افریقہ ریجن، نگران ویلکم کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران اور مقامی عاشقان رسول
نے شرکت کی۔ نماز جمعہ سے قبل مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
جامع
مسجد فیضان علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پلاٹ
کا کُل رقبہ تقریباً دو ہزار اسکوائر فُٹ ہے جبکہ مسجد کے اندرونی حصے میں تقریباً
ڈھائی سو نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش
ہے۔ مسجد کے ساتھ مدرسۃ المدینہ بوائز اور گرلز کا بھی قائم ہے۔ ان کی تعمیرات کے
حوالے سے اہم بات یہ کہ دو ماہ قبل مفتی عبد النبی حمیدی، نگران پریکٹوریا ساؤتھ
افریقہ ریجن اور دیگر ذمہ داران کی موجود گی میں اس کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھااور
مسجد کی سنگ بنیاد سے لیکر تعمیرات اور Finishing تک تمام مراحل تقریباً دوماہ کے مختصر دورانیے میں
طے کئے گئے۔
اس
موقع پر مزید خوشی میں اضافہ کچھ یوں ہوا کہ مسجد افتتاح کے دن دو غیر مسلموں نے
انفرادی کوشش کی بدولت اسلام قبول کیاجنہیں نگران پریکٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن نے
کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ ان نئے مسلمان ہونے والوں کا اسلامی
نام محمد یونس اور محمد رضا رکھا گیا۔
.jpg)
عاشقان رسول کی دینی
تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راشن، پکا ہو
اکھانا اور دیگر اشیائے خور و نوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں افریقی
ملک موزمبیق کے شہربیراسے نگران زون اورشعبہ F.G.R.Fکے
ذمہ داران 700 کلو میٹر دور دراز علاقے مرڈال کا سفر ہواجہاں شعبہ F.G.R.Fکے تحت مقامی عاشقان رسول میں راشن تقسیم کا سلسلہ ہوا۔
شعبہ F.G.R.Fکے تحت تقسیم ہونے والے راشن میں آٹا، چینی، تیل، گھی، پتی اور دیگر
اشیائے ضروریہ شامل ہےجن کی پیکنگ کےبعد اطراف کے علاقوں میں تقسیم کے لئے روانہ
کیا گیا۔
.jpg)
ویسٹ مڈلینڈ پولیس West Midlands UK Police کےوفد نے مدنی
مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے کا دورہ کیا جہاں انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیاگیا۔
نگران ریجن برمنگھم
یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے آنے والے وفد کو نوجوانوں اور جیل خانہ جات میں ہونے
والے دینی کام اور Covid 19 کے
دوران دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والے فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
پولیس کے وفد نے دعوت اسلامی کے کام کو خاص طور
پر دعوت اسلامی جو جرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور معاشرے میں ایک
مثبت تبدیلی کے لئے جو کوششیں کر رہی ہے اس کو خوب سراہا گیا۔
یوگینڈا کے شہر ایگانگا میں 1 ماہ اعتکاف کے اختتام پر مدنی قافلوں کا سلسلہ
.jpeg)
برطانیہ گورنمنٹ کی جانب سے دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو
تعریفی لیٹر جاری

برطانیہ گورنمنٹ کی
جانب سے دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو کرونا وبائی امراض کے دوران شاندار فلاحی
خدمات پیش کرنے پر سات تعریفی لیٹر پیش
کئے گئے ہیں۔
برطانیہ حکومت کی جانب
سے تعریفی لیٹر پیش کئے جانے والے ذمہ داران کے نام:
افتخار عطاری (شعبہ تعلیم)، غلام فرید عطاری (شعبہ ایف جی آر ایف)، وسیم عطاری (شعبہ ایف جی آر ایف)، عتیق
عطاری (شعبہ کفن دفن)، عبدالحنان عطاری (شعبہ کفن دفن)، منیب شاہ عطاری(شعبہ کفن
دفن)، علی طلحہ عطاری (شعبہ کفن دفن)

سوڈان کے شہر خرطوم
میں نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنز نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ علمائے کرام
شیخ مصطفےٰ احمد اردیب التجانی مالکی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، شیخ مختار
احمد آدم مالکی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اور بزنس مین محمد عرفان سے ملاقات کی۔
نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنز نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کے بارے میں بریف کیا اور سوڈان میں دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو
مزید بڑھانے اور بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر ان شخصیات نے دینی و فلاحی
کاموں کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور آخر میں دعا بھی کرائی
گئی۔
بادلوانا
بارسلونا اسپین میں ایک تاجر
اسلامی بھائی کے آفس میں مدنی حلقہ، قونصل جنرل آف پاکستان اسپین کی شرکت

اسپین کے شہر بارسلونا کے علاقے بادلوانا میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے آفس میں مدنی حلقے
کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے
وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں قونصل
جنرل آف پاکستان اسپین عمران علی چوہدری ، جرال برادران اور مختلف سیاسی و سماجی
شخصیات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔
نگرانِ اسپین کابینہ نے ان اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف
شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور دنیا بھر
میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اور F.G.R.F کے تحت ہونے والے فلاحی
کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
قونصل جنرل آف پاکستان اسپین عمران علی چوہدری
نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور خود بھی عملی طور پر دعوتِ
اسلامی کا ہر ممکن ساتھ دینے کی نیت کی۔ نگرانِ اسپین کابینہ نے ان اسلامی بھائیوں کو امیر اہلِ سنت کی لکھی
ہوئی کتابیں ”فیضانِ نماز“ اور ”غیبت کی
تباہ کاریاں“ تحفے میں بھی کیں۔
.jpeg)
بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی ڈپارٹمنٹ کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن، دارالسلام تنزانیہ میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی امتیاز علی عطاری مدنی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار نے وزٹ کیا جہاں مقامی
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ذیلی سطح پر ذمہ دار کا تقرر کرنے اور مدنی
کاموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے ۔(رپورٹ: امتیاز علی عطاری مدنی۔ ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار)
.jpeg)
بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 05 مئی 2021ء بروز بدھ ریجن سینٹرل افریقہ،
زنجبار تنزانیہ میں راشن کی تقسیم ،مدنی
حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
غلام محمد
عطاری نگران کابینہ نے حسنِ اخلاق کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے کھانا کھانے کی سنتیں و آداب بیان کیں۔مزید امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے
سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں مرید ہونے کا ذہن دیا جس پر 100 سے زائد اسلامی بھائیوں نے امیر اہل سنت
سے بیعت ہونے کی نیت کی۔(رپورٹ: غلام محمد عطاری نگران کابینہ)
.jpeg)
شعبہ بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 مئی 2021ء ریجن مشاورت سینٹرل افریقہ
کے 33 ممالک کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ،زنزیبار،نائجیریا،گھانااور بنین سے نگران کابینہ اور ریجن مشاورت کے زمہ
داران نے شرکت کی۔
ریجن نگران
حاجی محمد صدیق عطاری صاحب نے تربیت کرتے ہوئے افریقن ذمہ داران کے تقرر کے حوالے
سے اہداف دیئے۔1ماہ اعتکاف کے حوالے سے
گفتگو کی۔1ماہ اور 10 دن کے اعتکاف 3 مقامات پر ہوئے ۔مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے
سے کلام ہوا۔ مزید اس موقع پر ٹرانسلیشن اور سوشل میڈیا و مدنی چینل عام کرنے
کے لئے بھی گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ریجن ذمہ دار)