دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5ستمبر 2021ء کو آسٹن، برمنگھم یوکے لائٹ ہاؤس میں نوجوانوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں میں گلوبل وارمنگ اور اس سے ہمارے سیارے پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ میں گلوبل وارمنگ کے اثرات، سمندر کی سطح بڑھنے کی صورت میں مستقبل کے اثرات اور کس طرح موسمیاتی تبدیلی بہت سے جانوروں کے ناپید ہونے کا سبب بن سکتی ہےسمیت کئی بحث زیر غورِ آئی، مختلف پوائنٹس پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جیسے ہر کوئی اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کیسے کم کرسکتے ہے، بجلی بچانا، کارشیئرنگ، زیادہ چہل قدمی، انرجی سیونگ لائٹ بلب کا استعمال، ری سائیکلنگ وغیرہ۔


یومِ دعوت اسلامی کے موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےاپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے وین کو ڈیجیٹل ایڈوین بناکر برمنگھم یوکے کے سڑکوں پر گھمایا جس پر دعوت اسلامی کی 40 سالہ جدو جہد کے مختلف پیغامات نمایاں تھے۔ذمہ داران نے اس وین کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


2ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر برمنگھم یوکے کے مشہور Bullring Shopping Centreمیں ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے مبارکباد کا خوبصورت پیغام دکھایا گیا۔

Bullring Shopping Centreیوکے کے ان مشہور اور بڑے شاپنگ مال میں سے ایک ہے جہاں ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرتے ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر مڈلینڈز، ویلز جامعۃ المدینہ آسٹن برمنگھم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برٹن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔


سلسلۂ  عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے چالیسویں بزرگ شیخِ طریقت حضرت مولانا عبدالسلام قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک 25محرم الحرام 1441ھ کو نہایت عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء اورمجلس رابطہ بالعلما والمشائخ ہند کے تحت یوپی ہند ضلع پرتاب گڑھ کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہدیۂ نعت پیش کی گئی۔ نعت خوانی کے بعد مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صاحب مزار رحمۃاللہ علیہ کی سیرت کو اُجاگر کیا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ ہوا۔

شیخ طریقت مولانا محمدعبدالسلام قادری کا مختصر تعارف :آپ رحمۃ اللہ علیہ کا پورا نام خلیفۂ قطبِ مدینہ حضرت مولانا محمد عبد السلا م قادری رضوی حشمتی برکاتی ہے۔ آپ کی ولادت 15شعبان المعظم 1343ھ بمطابق 11مارچ1925ء کو بروز بدھ موضع کڑے مانک پور تحصیل بند کی ضلع فتح پور ہسوہ(یوپی،ہند )میں ہوئی۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت”ابوالفقراء“لقب”قمر رضا“ہے۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ میانہ روی، نظم وضبط ، عزم وحوصلہ،اخلاص، مشقت، قناعت، برد باری و تحمل مزاجی، ظاہری وباطنی ستھرا پن، پُر سکون مزاج، عاجزی وانکساری، خوش کلامی اور اطاعتِ مرشد جیسی کئی صفات کے جامع تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو سیدی قطبِ مدینہ مولانا ضیاء الدین احمد مدنی اور احسن العلماءحضرت مولاناسید شاہ مصطفےٰ حیدر حسن میاں قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہما سے سندِ خلافت حاصل تھی۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اطاعت مرشد میں اس قدر پختہ تھے کہ بارگاہِ مرشد سے ملنے والے حکم کو اپنے لئے حرزِ جاں بنالیتےچنانچہ کمبھی اہمہ (ضلع پر تاب گڑھ ،ہند) آنےسے قبل احسن العلماءرحمۃ اللہ علیہ نے دو نصیحتیں فرمائی تھی (1)کسی کو بد دعامت دیجئے گا(2)کمبھی اہمہ مت چھوڑیئے گا۔ مرشد کامل کے فرمان کے مطابق آپ رحمۃ اللہ علیہ نے عمر کا بقیہ حصہ بھی یہیں گزرااور اسی جگہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کامزار پُرانوار ہے۔

انہوں نے امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو 1979ء میں کولمبو سری لنکا میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کی خلافت سے نوازا

امیراہلِ سنت شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں لکھتے ہیں:

اَحْيِنَا فِي الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا سَلَامٌ بِالْسَّلَام

قادری عَبْدُالسَّلَام خوش ادا کے واسِطے


2ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر دنیابھر میں یوم تاسیس جوش خروش سے منایا گیا۔

خوشی کے اس موقع پر مدنی مرکز فیضان مدینہ برمنگھم یوکے (Birmingham UK) میں بھی خوبصورت بینرز آویزاں کئے گئے جس کے مناظر آپ اوپر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے تحت مسجد فیضان عطار والسال یوکے میں ذمہ داران  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مڈلینڈز اور ویلز یوکے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید آگے بڑھانے پر مشاورت کی گئی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے عاشقان رسول کا مدنی قافلہ فیضان مدینہ والسال سے برسٹل پہنچا۔

دوران مدنی قافلہ عاشقان رسول نے دینی کاموں شرکت کی جس میں علاقائی دورہ، مدنی حلقے، مدنی درس، دیگر دینی کام شامل ہیں۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم یوکے کے زیر اہتمام اسٹاف ہاؤس، یونیورسٹی آف برمنگھم  میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں برمنگھم یونیورسٹی، برمنگھم سٹی یونیورسٹی، آسٹن یونیورسٹی، کیلی یونیورسٹی، اوپن یونیورسٹی اور کوئین یونیورسٹی آف لندن سمیت مختلف یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس تقریب میں ” Value your Time “ کے حوالے سے گفتگو کی گئی جس میں حاضرین کو ٹائم مینجمنٹ میں مہارت حاصل کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور مزید یہ کہ کاموں کو کس طرح ترجیح دی جائے، آگے کی منصوبہ بندی کیسے کی جائے، تناؤ کو کم کیا جائے، کام کا توازن کیا جائےاور اسٹوڈنٹس اپنے وقت کو مؤثر طریقےسے کامیابی کے لئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟ اس بارے میں آگاہی دی گئی۔

شرکت کرنے والے طلبہ کی طرف سے بہترین feedback موصول ہوا اور انہوں نے مستقبل میں دعوت اسلامی کی مزید تقریبات میں شرکت کرنے کا بھی ارادہ کیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد فیضان عطار والسال Walsall یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ یوکے میں مشرقی برمنگھم یوکے ایریا کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایسٹ برمنگھم یوکے کے نگران محمد عتیق عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے پر مشاورت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)