بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی ڈپارٹمنٹ کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن، دارالسلام تنزانیہ میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی امتیاز علی عطاری مدنی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار نے وزٹ کیا جہاں مقامی
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ذیلی سطح پر ذمہ دار کا تقرر کرنے اور مدنی
کاموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے ۔(رپورٹ: امتیاز علی عطاری مدنی۔ ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار)
بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 05 مئی 2021ء بروز بدھ ریجن سینٹرل افریقہ،
زنجبار تنزانیہ میں راشن کی تقسیم ،مدنی
حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
غلام محمد
عطاری نگران کابینہ نے حسنِ اخلاق کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے کھانا کھانے کی سنتیں و آداب بیان کیں۔مزید امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے
سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں مرید ہونے کا ذہن دیا جس پر 100 سے زائد اسلامی بھائیوں نے امیر اہل سنت
سے بیعت ہونے کی نیت کی۔(رپورٹ: غلام محمد عطاری نگران کابینہ)
شعبہ بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 مئی 2021ء ریجن مشاورت سینٹرل افریقہ
کے 33 ممالک کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ،زنزیبار،نائجیریا،گھانااور بنین سے نگران کابینہ اور ریجن مشاورت کے زمہ
داران نے شرکت کی۔
ریجن نگران
حاجی محمد صدیق عطاری صاحب نے تربیت کرتے ہوئے افریقن ذمہ داران کے تقرر کے حوالے
سے اہداف دیئے۔1ماہ اعتکاف کے حوالے سے
گفتگو کی۔1ماہ اور 10 دن کے اعتکاف 3 مقامات پر ہوئے ۔مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے
سے کلام ہوا۔ مزید اس موقع پر ٹرانسلیشن اور سوشل میڈیا و مدنی چینل عام کرنے
کے لئے بھی گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ریجن ذمہ دار)
یوکے کے شہر
مانچسٹر میں ایک غیر مسلم نے انفرادی کوشش کے ذریعے اسلام قبول کرلیا۔
مبلغ دعوت اسلامی نے اُسے کلمۂ طیبہ پڑھاتے ہوئے دائرہ
اسلام میں داخل کیااور مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیو مسلم کا اسلامی نام ماہِ رمضان
کی نسبت سے ”محمد رمضان“ رکھا گیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے اس اسلامی بھائی کو اسلام
کی بنیادی معلومات پر مشتمل مکتبۃ المدینہ سے انگلش زبان میں شائع ہونے والی کتاب
”Welcome
To Islam“تحفے میں پیش کی۔
سینٹرل افریقہ
ریجن، ملک یوگینڈا، کانو میں نگران کابینہ شاہد منظور عطاری کا بیان
شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن، ملک یوگینڈا، کانو میں نگران کابینہ شاہد منظور
عطاری نے1 ماہ کے اعتکاف کے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے رمضان المبارک میں زیادہ
عبادت کرنے اور قرآن پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ ماہ رمضان کے بعد اپنے اپنے ذیلی حلقوں میں
مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے کا بھی ذہن
دیا۔
سینٹرل
افریقہ ریجن، ملک نائیجیریا، کانو میں نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے ذیلی ذمہ
داران کا مشورہ
شعبہ بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
28 اپریل 2021ء بروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن، ملک نائیجیریا، کانو میں
نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے ذیلی ذمہ داران کا مشورہ لیا جس میں ہفتہ وار
اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر شرکاء کو نیکی کی دعوت دینے
کے طریقہ اور اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے یوکے کے شہروں مڈلینڈز اور ویلزمیں صفائی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا
دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF کی جانب سے یوکے کے شہروں مڈلینڈز اور ویلزمیں Cleanliness Campaign
Awareness یعنی صفائی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے مختلف سڑکوں، اسٹاپس اور شاپس پر صفائی
سے متعلق ترمذی شریف کی حدیث پاک سے مزین بینرز
آویزاں کئے گئے۔
مہم میں برمنگھم یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری
سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے حصہ لیا۔ اس موقع پر یوکے پولیس اور لوکل گورنمنٹ نے FGRF کا ساتھ دیا اور اس صفائی مہم کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس کی پذیرائی
کی۔
اس مہم کے متعلق یوکے میں موجود دعوتِ اسلامی کے
ایک ذمہ دار محمد سمیر عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتا یا کہ اس مہم کا مقصدلوگوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا، ماحول کو صاف
ستھرا بنانا اور نبیِ کریم ﷺ کے فرمان”صفائی نصف ایمان ہے“کو عام کرنا ہے۔
واضح رہے کہ حضرت محمد ﷺ نے صفائی
کو نصف ایمان قرار دیا ہے۔ صاف ستھرا رہنے سے انسان بیماریوں کے جراثیم سے محفوظ
رہتا ہے، دُھلا ہوا لباس جسم کی حفاظت کرتا ہے اور بیرونی اثرات سے محفوظ رکھتا
ہے۔ شرط یہ ہے کہ ہاتھ منہ اور باقی جسم کو پاک رکھا جائے۔ یہ جسمانی پاکیزگی اسی
صورت میں قائم رہ سکتی ہے جب آپ کے اردگرد کا ماحول صاف ستھرا ہو ۔گھر، گلی، محلے
اور اردگرد کے علاقے میں گندگی کے ڈھیر نہ ہوں اور فضا آلودہ نہ ہو،گندگی کے جراثیم
ناک اور منہ کے راستے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں اورنِت نئی بیماریوں کی خبر لاتے ہیں۔
کسی جگہ گندا پانی کھڑا رہے تو مچھروں اور مکھیوں کی افزائش گاہ بن جاتا ہے۔ ملیریا
اور ہیضہ پھیلنے کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں، گندگی کے ڈھیر سے تعفن پھوٹتا رہتا ہے
اور جراثیم فضا میں شامل ہوکر انسانی صحت کو تباہ کرنے کا عمل تیزی سے شروع کردیتے
ہیں۔
شعبہ بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ریجن سینٹرل افریقہ کے ملک Banin کے شہر
Cotonou میں مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں ذیلی سطح کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
فیضان
گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تعاون سے لوکل
افریقن میں راشن تقسیم کا سلسلہ
شعبہ بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19اپریل 2021ء سینٹرل افریقہ ریجن، نیروبی
کابینہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے
تعاون سے لوکل افریقن میں راشن تقسیم کیا
گیا اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔(رپورٹ: محمد ندیم
عطاری ریجن زمہ دارسوشل میڈیا و مدنی چینل)
دعوت اسلامی کے شعبہ
خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالسلام کے
علاقے چنیکا میں جامع مسجد فیضان بلال کا افتتاح ہوا جس میں علمائے اہل سنت، مختلف
شعبہ جات سے وابستہ شخصیات اور مقامی افراد کے علاوہ دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔
چنیکا میں مسجد کی
تعمیرات پر علاقہ مکینوں نےنہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ علمائے اہل سنت نے بھی
دعوت اسلامی کے دینی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جامعۃ المدینہ اوورسیز کے اساتذہ اور ناظمین کے لئے آن لائن ٹیچرٹریننگ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کا
انعقاد
بیرون ملک نیپال،
بنگلہ دیش، افریقی ممالک موزمبیق، موریشش اور ہانگ کانگ سمیت دیگر ممالک کے مختلف
شہروں میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃ المدینہ بوائز اوورسیزکے اساتذۂ
کرام اور ناظمین کے لئے آن لائن ٹیچرٹریننگ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد
کیا گیا۔
تعلیمی امورجامعۃ المدینہ اوورسیز کے نگران اور
رکن سمیت دارالافتاء اہلسنت کے مفتی ساجد عطاری مدنی نے لاہور پاکستان سے بذریعہ ویڈیولنک شرکا کی رہنمائی
کی۔
دار السلام تنزانیہ ، ریجن سینٹرل افریقہ، حلقہ بویونی میں فیضان بلال مسجد کا افتتاح
انٹر نیشنل
امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11اپریل 2021 ء بروز اتوار دار السلام تنزانیہ ، ریجن سینٹرل افریقہ، دارالسلام
کابینہ، ڈویژن چنیکا، حلقہ بویونی میں فیضان
بلال مسجد کا افتتاح ہوا جس میں نگران کابینہ
اور دیگر اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔
نگران کابینہ
احمد رضا عطاری مدنی نے مسجد بنانے کے
فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا جس کی مقامی
زبان ”سواحلی “ میں ترجمانی بھی کی گئی۔
اس میں اہل علاقہ اور مقامی علماء و مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی نے مسجد کو آباد کرنے اور یہاں پر دعوت اسلامی کے ہونے والے کاموں میں شرکت اور تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: احمد رضا
عطاری مدنی نگران تنزانیہ کابینہ)