شعبہ بین الاقوامی امور  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن سینٹرل افریقہ کے ملک Banin کے شہر Cotonou میں مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں ذیلی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد زوہیب عطاری نے قرآن کریم سیکھنے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو قرآن پاک سیکھنے اور اپنی نمازوں میں درست قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت پر مدنی پھول دئیے۔

شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  19اپریل 2021ء سینٹرل افریقہ ریجن، نیروبی کابینہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تعاون سے لوکل افریقن میں راشن تقسیم کیا گیا اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ریجن زمہ دارسوشل میڈیا و مدنی چینل)


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالسلام کے علاقے چنیکا میں جامع مسجد فیضان بلال کا افتتاح ہوا جس میں علمائے اہل سنت، مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات اور مقامی افراد کے علاوہ دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

چنیکا میں مسجد کی تعمیرات پر علاقہ مکینوں نےنہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ علمائے اہل سنت نے بھی دعوت اسلامی کے دینی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


بیرون ملک نیپال، بنگلہ دیش، افریقی ممالک موزمبیق، موریشش اور ہانگ کانگ سمیت دیگر ممالک کے مختلف شہروں میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃ المدینہ بوائز اوورسیزکے اساتذۂ کرام اور ناظمین کے لئے آن لائن ٹیچرٹریننگ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تعلیمی امورجامعۃ المدینہ اوورسیز کے نگران اور رکن سمیت دارالافتاء اہلسنت کے مفتی ساجد عطاری مدنی نے لاہور پاکستان سے بذریعہ ویڈیولنک شرکا کی رہنمائی کی۔


انٹر نیشنل امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11اپریل 2021 ء بروز اتوار  دار السلام تنزانیہ ، ریجن سینٹرل افریقہ، دارالسلام کابینہ، ڈویژن چنیکا، حلقہ بویونی میں فیضان بلال مسجد کا افتتاح ہوا جس میں نگران کابینہ اور دیگر اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

نگران کابینہ احمد رضا عطاری مدنی نے مسجد بنانے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا جس کی مقامی زبان ”سواحلی “ میں ترجمانی بھی کی گئی۔ اس میں اہل علاقہ اور مقامی علماء و مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے مسجد کو آباد کرنے اور یہاں پر دعوت اسلامی کے ہونے والے کاموں میں شرکت اور تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: احمد رضا عطاری مدنی نگران تنزانیہ کابینہ)


مدنی قافلہ مجلس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  10 مارچ 2021ء سینٹرل افریقہ، دارالسلام، تنزانیہ میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ داران کے ہمراہ مقامی اور بزنس مین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

امتیاز علی مدنی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے بعد مدنی مذاکرہ شرکا کو رمضان المبارک میں عبادات اور مالی طور پر دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلائی ۔


رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ نے شاندار پیشکش کردی۔

عربی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہنامہ فیضان مدینہ کی طرز پر پہلی بار سہ ماہی عربی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ جاری کر کر دیا گیا ۔

اس میگزین میں درج ذیل موضوعات شامل کئے گئے ہیں:

٭قرآن و حدیث ٭اسلامی عقائدو معلومات ٭سیرت صحابہ اقوال بزرگان دین ٭اصلاحی اور ترغیبی تحریریں ٭موقع مناسبت سے دعوت اسلامی کی دینی خبریں اور شعبہ جات کا تعارف

قارئین اس ماہ کے عربی میگزین میں ملاحظہ کرسکیں گے:

٭رمضان کااستقبال کیسے کریں ٭سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے نقصانا سے کیسے بچا جائے ٭رمضان المبارک میں پیش آنے والے تاریخی واقعات ٭دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف کی بہاریں

اسکے علاہ مزیددلچسپ مضامین پڑھنے کیلئے دعوت اسلامی کی عربی ویب سائٹ وزٹ کیجئے

www.arabicdawateislami.net


انٹر نیشنل امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  08 اپریل 2021ء بروز جمعرات ریجن سینٹرل افریقہ، یوگنڈا، کابینہ کمپالہ میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں مدرستہ المدینہ فار بوائزاساتذہ و طلباء کرام نے شرکت کی۔

ریجن سینٹرل افریقہ نگران حاجی صدیق عطاری نے ماہ رمضان کیسے گزاریں کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو نماز تراویح پابندی سے پڑھنے اور سارے روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ریجن زمہ دار سوشل میڈیا و مدنی چینل)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے زیر اہتمام 06 اپریل 2021ء ریجن  سینٹرل افریقہ کے ملک یوگینڈا سےمدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ سمیت ریجن مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن نگران حاجی محمد صدیق عطاری نے مدنی عطیات جمع کرنے اور 12 مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کا جذبہ دیا مساجد اور مدارس بنانے کا ذہن دیا اور اہداف دئیے۔ ریجن نگران حاجی محمد صدیق عطاری نے نائجیریا، گھانا، بینین ،تنزانیہ، کینیا،نیروبی، زنزیبار، ممباسہ، میں مدنی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ندیم عطاری ریجن سینٹرل افریقہ ذمہ سوشل میڈیا و مدنی چینل)


رکن بنگلہ دیش  مشاورت نے بنگلہ دیش کے شہر چاند پور میں دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حضرت مولانا ڈاکٹر پیر حجۃ اللہ نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ اور حافظ و قاری عتیق اللہ خان مجددی نقشبندی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکن بنگلہ دیش مشاورت نے علماء کرام کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کروایا جس پر علماء کرام نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کےلئے خصوصی دعا کی۔


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف  ہے جس سے نہ صرف مسلمانوں کو فائدہ ہورہا ہے بلکہ کئی ممالک میں غیر مسلم بھی دعوتِ اسلامی کے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں اور مبلغین دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوششوں سے وہ اسلام قبول کرتے ہیں اور ان نو مسلم کےلئے اسلامی تربیت کا اہتمام بھی کیا جاتاہے۔

گزشتہ دنوں الحمدللہ پرتگال لسبن میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کر لیا جن کا اسلامی نام محمد احمد رکھا گیا ۔ (رپورٹ:سید احسن عطاری مجلس بیرون ملک )

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ساؤتھ افریقہ کے شہروائیٹ ریورWhite River کے اطراف پولا Pula میں موجود ایک مسجد دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے سِپُرد کی گئی۔

مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، نگران پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن اور نگران شعبہ خدام المساجد و المدارس نے اس مسجد کا دورہ کیااور ساتھ ہی ساتھ مسجد کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد مسجد کی Renovation کے بعد یہاں باجماعت نمازوں سمیت دیگر دینی کاموں کا سلسلہ بھی ہوگا جبکہ یہاں قرآن پاک کی تعلیم کے لئے مدرسۃ المدینہ کا بھی آغاز کیا جائیگا۔

اسی مسجد کے باہر نگران پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن حاجی اسلم فیضو عطاری نے دو غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلام کی دعوت پیش کی جس سے متاثر ہوکر انہوں نے اسلام کی دعوت کو قبول کیا اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ان نیو مسلموں میں سے ایک کا اسلامی نام رجب جبکہ دوسرے کاشعبان رکھا گیا۔