شارجہ میں عالمی کتب میلہ، مکتبۃ المدینہ کی جانب سے بھی کتابوں کا
اسٹال موجود
.jpg)
U.A.Eمتحدہ
عرب امارات کا تیسرے بڑے شہر شارجہ میں 10 دن کے لئے کتب میلہ (Book
Fair) شروع ہوچکا ہے جس میں تقریباً 80 ممالک کے مکاتب
اپنا اسٹال لگاتے ہیں۔
اس کتب میلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ
المدینہ العربیہ کے تحت بھی بک اسٹال لگایا گیا ہے جس میں مکتبۃ المدینہ (دعوت
اسلامی)
سےشائع ہونے والی مختلف کتب و رسائل موجود ہیں۔
اس کتب
میلے (Book
Fair)کا آغاز 3 نومبر 2021ء سے ہوچکا ہے جو 13
نومبر 2021ء تک جاری رہے گا۔
.jpeg)
پچھلےدنوں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے دینی
کاموں کےسلسلے میں مختلف Countriesکادورہ کیاجس
میں انہوں نےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاوزٹ کیاجن میں سےچند یہ ہیں:
1) برطانیہ میں
پہلا ایف جی آر ایف(FGRG (دفتر آسٹن،
برمنگھم یو کےکاوزٹ کیا۔
2) Alum Rock
Birmingham & Sparkhill Birmingham UK میں دار المدینہ کی عمارتوں کا
دورہ۔
3) Dudley UK میں زیر ِتعمیر فیضانِ فاروق
اعظم مسجد اور دارالمدینہ کی عمارت کا دورہ،اس دوران رکن ِشوریٰ نے تاجر برادری سے
مختصر گفتگو بھی کی۔
4) زیر ِتعمیر
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ Leicester
UK اور دارالمدینہ کی عمارت کادورہ ، رکنِ شوریٰ کی طرف سے جنازے کی سہولیات
کاکےحوالےسےاہم نکات تبادلۂ خیال۔
5) Nuneaton ویسٹ مڈلینڈز یو کے میں زیر ِتعمیر
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی عمارت کا دورہ۔
6) تاجر برادری
کے ہمراہ سٹوک یو کے میں دار المدینہ کاوزٹ ،بعدازاں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس
میں رکن شوریٰ نےسنتوں بھرابیان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری کادینی
کاموں کےسلسلے میں اسٹچفورڈ برمنگھم UKکادورہ رہاجس
دوران مختلف ایکٹوٹیز کاسلسلہ رہا جن میں سےچند یہ ہیں:
29اکتوبر2021ءکورکنِ
شوریٰ نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم UKمیں
جمعہ کی نمازسےقبل سنتوں بھرابیان کرتےہوئے اسلامی بھائیوں کواسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی زندگی
گزارنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام31 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فش پونڈ روڈ 3AF،
BS16 برسٹل یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور 7 نومبر
2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
.jpg)
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ راچڈیل(Rochdale)میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی کےلئےایک نشست
کااہتمام کیاگیا۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےتحت
31اکتوبر2021ءبروزاتوارانگلینڈ کےشہربرمنگھم میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں
برمنگھم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
بریڈفورڈ یوکے میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد، 32
طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 30 اکتوبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ بریڈفورڈ یوکے میں دستار
فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اسٹوڈنٹس، اساتذۂ کرام
اور سرپرستوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور علم
دین سیکھنے کی فضیلت بیان کی۔
اجتماع
کے بعد درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے 32طلبائے کرام
کی دستار بندی کی گئی۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ان دنوں دینی
کاموں کے سلسلے میں یوکے کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ 29 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں قائم
جامعۃ المدینہ کیمپس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور
طلبہ سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں علمِ دین سیکھنے، سکھانے کے ساتھ ساتھ دینی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور 7نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ
چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
فیضان مدینہ اسٹچفورڈ کے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی عبد الحبیب عطاری کا بیان
.jpg)
28
اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے
ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول
نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو سنت نبوی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے عملی
طور پر دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
.jpg)
ربیع
الاول کا مہینہ جاری وساری ہے۔ دنیا بھر میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد کی جارہی ہے اور
جلوس میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اسی
سلسلے 24 اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکے میں جلوس میلاد
کا انعقاد کیا گیا۔
عاشقان
مصطفٰے نے مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نعرہ لگاتے ہوئے پُرجوش انداز میں جلوس میلاد میں شریک ہوئے۔
.jpeg)
سائمن
فوسٹر (پولیس
اینڈ کرائم کمشنر برائے ویسٹ مدلینڈز) اور وسیم علی (اسسٹنٹ
پولیس اینڈ کرائم کمشنر) نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم کا
دورہ کیا۔ عہدیداران کو ایک پریزنٹیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کام،
شعبہ جات کا تعارف اور ان کاموں کے ذریعے کمیونٹی پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے
میں بریفنگ دی گئی۔
پچھلے
کئی مہینوں کے دوران دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہر عمر کے ہزاروں لوگوں میں آنے
والی مثبت تبدیلیاں مثلاً تیز رفتاری، منشیات، کاؤنٹی لائنز، غنڈہ گردی، چاقو
اٹھانے کے نتائج اور موسمیاتی تبدیلی سے مہمانوں کو آگاہ کیا گیا۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنرسائمن فوسٹر
نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور
تمام کاوشوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
یوکے میں بسوں کے
ذریعے بھی ولادت مصطفٰے ﷺ کے پیغام کو عام
کیا جارہا ہے
.jpg)
جشن
ولادت مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر
یوکے میں موٹروے کے بعد بسوں پر بھی ڈسپلے کے ذریعے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی ولاوت کے پیغام کوعام کیا جارہا ہے جسے اس بس
میں سفر کرنے والے اور اس کے پاس سے گزرنے والے ملاحظہ کرسکیں گے۔