پچھلے دنوں سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران کابینہ سویڈن حاجی ارشد عطاری نے’’ تربیت اولاد میں والد کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام کے مطابق اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)