دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے جامعۃ المدینہ برمنگھم یوکے کیمپس میں پانچ طلبہ نے درس نظامی مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ دعوت اسلامی یوکے کے ذمہ داران کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

درس نظامی مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں نام یہ ہیں: مولانا سید منیب عطاری مدنی، مولانا بلال شبیر عطاری مدنی، مولانا بلال علی عطاری مدنی، مولانا ہارون شاذلی مدنی، مولانا داؤد عطاری مدنی

شعبہ دعوت اسلامی کے شب روز ان اسلامی بھائیوں کو درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک ان مدنی علما کے علم میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2021ء کو برمنگھم اور ویلز میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے ۔

ان اجتماع میں ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔(Content: محمد حسین عطاری مدنی)


سینڈ ویل بوروکے  نو منتخب میئر کونسلر مشتاق حسین نے فیضان مدینہ یوکے برمنگھم اسٹچفورڈ کا دورہ کیا جہاں انہیں ذمہ داران نے دعوت اسلامی نے خوش آمدید کہا۔

کونسلر مشتاق حسین کو slide show کے ذریعے بریفنگ دی گئی جو مسائل سے نمٹنے اور کمیونٹی کو فائدہ پہچانے کے لئے چلائے جارہے ہیں۔ نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور کونسلر کے درمیان باہمی دلچسپی کے کئی نکات اور مستقبل کے اقدامات پر تبالۂ خیال کیاگیا۔میئر مشتاق حسین نے مدنی مرکز کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات اور شہری اور برطانیہ بھر کی جیلوں میں کی جانے والی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔(Content: محمد حسین عطاری مدنی) 


مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے اسٹچفورڈ برمنگھم کا کونسلر ظہور احمد (Cabinet Member for Quality Homes and Thriving Neighbourhoods) اور کونسلر محمد رؤوف نے وزٹ کیا جہاں انہیں فیضان مدینہ کی عمارت کا وزٹ کروایا گیا۔ نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران مختلف پوائنٹس پر کئی نکات اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیاجبکہ دونوں شخصیات نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ (Content: محمد حسین عطاری مدنی)


کوونٹری برمنگھم یوکے میں واقع فیضان اسلام کا کونسلر بیر سٹر طارق خان (Foleshill Coventry ward) نے دورہ کیا جہاں انہیں ذمہ داران نے خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات،دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

کونسلر طارق خان دعوت اسلامی کی خدمات کو دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ دعوت اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (Content: محمد حسین عطاری مدنی) 


برمنگھم یوکے ڈپٹی لارڈ میئر محمد عظیم اور کونسلر اخلاق احمد (Ward End, Birmingham UK Ward) نے برمنگھم یوکے اسٹیچفورڈ میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا جہاں انہیں فیضان مدینہ کی عمارتوں کا دورہ کروایا گیا۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈپٹی لارڈ میئر محمد عظیم نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر شعبہ FGRFویسٹ مڈلینڈز یوکے کے رکن عتیق عطاری اور ممبر وسیم عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء کو مڈلینڈز اور ویلز یوکے کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائی نے شرکت کی۔

ان اجتماعات میں مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی  یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام لائٹ ہاؤس Aston میں نوجوانوں میں چاقو لے جانے کے نتائج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں چھریوں کے نقصانات، نوجوانوں کے خیال میں انہیں چاقو لے جانے کی وجوہات اور حملہ آور، متاثرہ شخص اور متاثرہ خاندان کے لئے حملے کے نتیجے سمیت کئی نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوت اسلامی یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام ممبران دعوت اسلامی نے برمنگھم کے مقامی علاقوں کا دورہ کیا جہاں عاشقان رسول سے ملاقات کی۔

ممبران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ Part time کے زیر اہتمام Alum Rock یوکے برمنگھم میں open dayکا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

حاضرین کو جامعۃ المدینہ Part time کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں شرکا کو کیمپس کا وزٹ کروایا گیا جہاں انہیں کلاس روم، رہائشی کمرے، صفائی کی سہولیات اور لائبریری دکھائی گئی۔ حاضرین کو جامعۃ المدینہ اور اس کی مختلف شاخوں کی تعارفی پریزنٹیشن دکھائی گئی اور انہیں جامعہ المدینہ Part time میں کچھ طلباء اور اساتذہ سے بات کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

آخر میں بہت سے شرکانے اپنے بچوں/بھائیوں کو جامعہ المدینہ میں داخلہ کروانے پر دلچسپی کا اظہار کیا اور کورس میں داخلہ لینے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر ذاکر چوہدری (South Yardley, Birmingham Ward) نے دورہ کیا جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔

ذمہ داران کی جانب سے کونسلر ذاکر چوہدری کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھے۔

کونسلر ذاکر چوہدری نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں کونسلر صداقت میاں (گیریٹس گرین وارڈ) اور سابق کونسلر بشارت داد کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے مقامی سطح پر قومی اور عالمی سطح ہونے والے دعوت اسلامی کے مختلف دینی کاموں پر بریفنگ دی جبکہ دیگر دینی کاموں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جن میں دعوت اسلامی کمیونٹیوں کے ساتھ منسلک ہونے کے مختلف طریقے (مرکز پر مبنی کام ، آؤٹ ریچ اور ڈی منسلک کام) شامل تھے۔شخصیات کو شعبہ یوتھ ڈیپارٹمنٹ، پریزن ڈیپارٹمنٹ اور ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا۔ بعدازاں شخصیات کو فیضان مدینہ کا دورہ بھی کروایا گیا جس پر صداقت میاں اور سابق کونسلر بشارت داد نے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کا خوب سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دلائی۔