اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کا ایک Arabic YouTube چینل بھی ہے جس میں پورے سال عربی پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔

جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پُر مسرت موقع پر یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ شام 5:00 بجے سے رات 8:00 بجے تین گھنٹے عربی زبان میں لائیو ٹرانسمیشن ہوگئی ۔

اس ٹرانسمیشن میں تلاوت قرآن، عربی زبان میں نعتیں، نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر مشتمل بڑی دلچسپ اور بڑے معلوماتی عربی پروگرامز ہونگے، عربی بیانات ہونگے اورچھوٹے بچوں کے لئے غلام رسول کے مدنی پھول عربی زبان میں Dubان کو پیش کئے جائینگے۔

اگر آپ عربی سمجھتے ہیں تو اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور ایسے دوست جو عربی ز بان جانتے ہیں ان کو بھی اس کی دعوت دیجئے۔

لائیو پروگرام میں شرکت کرنےکے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.youtube.com/dawateislamiar


دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبہ دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت یوکے برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دار المدینہ برمنگھم کابینہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شعبے کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے آسٹن یونیورسٹی برمنگھم میں Leave your Mark کے عنوان پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر شعبے کے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

اس پریزنٹیشن نے شرکا کو کسی بھی پیشے یا شعبے میں سفیر اسلام بننے میں تحریک حاصل کرنے میں مدددی۔ لیکچر کے دوران پوائنٹس کا ذکر بھی کیا گیا کہ اچھے کردار کے ذریعے دوسروں کی مدد کرنے میں ان کا کردار کس طرح اہم ہے۔

حاضرین کی طرف سے شاندار رائے کا اظہار کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ لیکچر بہت مددگار تھا جو مستقبل میں ان کی مدد کرے گا۔


دعوت اسلامی کے تحت 24 ستمبر 2021ء کو اور سیز ریجن کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اورسیز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


گزشتہ دنوں افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسا   میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کنزالایمان میں مولانا شیخ سعید علی حسن شافعی مُدَّظِلَّہ الْعَالِیْ کی آمد کا سلسلہ ہواجہاں ناظمین، اساتذۂ کرام،طلبۂ کرام اور دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اُن کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شیخ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوخوب سراہااور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

شیخ سعید علی حسن شافعی صاحب کا کہناتھا کہ ہمارے شیخ،ہمارے بہت پیارے،ہمارے دلوں کی راحت،مبلغِ اسلام ،شیخِ طریقت ،امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نےعاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کا قیام لوگوں کو اللہ کی راہ کی طرف بلانے اور انہیں گمراہی کے اندھیرےسے نکال کر علم کی روشنی کی طرف لانے کے لئے کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے امیر(حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری)ایک مخلص شخصیت ہیں جو کہ قول وفعل اور حرکات وسکنات میں اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید شیخ صاحب کا کہنا تھا کہ میں ان تمام چیزوں پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہو اور اُن کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ عزوجل ان کی تمام کوششوں کو قبول فرمائے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


افریقی ملک موزمبیق میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دارالعلوم قادریہ غریب نواز ساؤتھ افریقہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا افتخار احمد قادری مصباحی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی تشریف آوری ہوئی۔

نگران ساؤدرن افریقہ ریجن اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور اس موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی کے تحت ماپوتو موزمبیق میں قائم فیضان مدینہ سمیت دیگر شعبہ جات جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ کا بھی وزٹ کرواتے ہوئے انہیں طلبہ کرام کے لئے کئے گئے انتظامات اور سہولیات کے بارے میں بتایا۔ جامعۃ المدینہ کے وزٹ کے دوران شیخ الحدیث حضرت مولانا افتخار احمد قادری صاحب نے اساتذۂ کرام سے ملاقات کی اور ان میں بیان بھی فرمایا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور عاشقانِ رسول کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی تربیت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ برمنگھم یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایریا ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے پر مشاورت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


مشہور مفکرِ اسلام، دانشور، ادیب، شاعراور درجنوں کتابوں کے مصنف حضرت علامہ مولانا الحاج  بدرالقادری مصباحی صاحب کا ہالینڈ کے شہر DEEN HAAG میں انتقال ہوگیا۔ موصوف پچھلے کئی روز سے علالت کے باعث ہالینڈ کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ کچھ روز قبل بھی حضرت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی تھی لہٰذا اس بار مدرسہ رضویہ بدرالعلوم گھوسی مئو ہند نے اپنے مدرسے کے آفیشل لیٹر پیڈ کے ذریعے ان کے وصال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

نمازِ جنازہ اور تدفین کے متعلق علامہ بدرالقادری صاحب کے بھتیجے مولانا محمد ارشد قادری صاحب (جامعہ رضویہ بدرالعلوم مئو ہند)نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ ابھی بدرالقادری صاحب کے جسدِ خاکی کو ہالینڈ سے ہند لانے کے لئے کاغذی اور قانونی کاروائیاں جاری ہیں، اس لئے نمازِ جنازہ کاحتمی اعلان شام تک کیا جائے گا البتہ یہ کنفرم ہے کہ نمازِ جنازہ جامعہ رضویہ بدرالعلوم قصبہ خاص گھوسی مئو ہند کے کمپاؤنڈ میں ادا کیا جائے گا جبکہ تدفین بھی وہیں مدرسے کے احاطے میں عمل میں لائی جائے گی۔

علامہ بدرالقادری مصباحی صاحب دعوتِ اسلامی اور بانیِ دعوتِ اسلامی سے بہت عقیدت رکھتے تھے، امیرِ اہلِ سنت کی منقبت ”مسلک کا تو امام ہے الیاس قادری“ انہی کی لکھی ہوئی ہے۔آپ کی ولادت 25 اکتوبر 1950ء کو سرزمینِ گھوسی ہند میں ہوئی۔دارالعلوم اشرفیہ مصباح العلوم سے 10 شعبان المعظم 1389ھ مطابق 23 اکتوبر 1969ء کو فراغت حاصل کی ۔فراغت کے بعد مختلف مدارس میں خدمات انجام دیں۔الجامعۃ الاشرفیہ میں شعبہ نشرو اشاعت کے قیام کے بعد اس کے انچارج کی حیثیت سے تشریف لائے۔فروری 1976ء میں جامعہ اشرفیہ کے دینی و علمی ترجمان ماہ نامہ اشرفیہ کی ادارت سنبھالی ۔بعد ازاں ہالینڈ تشریف لے گئے ۔وہاں علمی و تبلیغی خدمات میں مصروف عمل رہے ۔موصوف ایک محقق عالم دین ،مبلغ ،مصنف ،مولف ،ناقد،شاعر اور خطیب تھے۔

حضرت موصوف کا وصال اہلِ سنت کے لئے عظیم سانحہ ہے، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کی ٹیم حضرت کے تمام سوگواران سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک ان کی نصف صدی پر محیط پُر خلوص دینی ،ملی،ادبی اورتبلیغی خدمات کو قبول فرمائے، انہیں جنّت میں بلند درجات عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم (رپورٹ:محمدعمر فیاض مدنی، دعوتِ اسلامی کے شب وروز)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5ستمبر 2021ء کو آسٹن، برمنگھم یوکے لائٹ ہاؤس میں نوجوانوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں میں گلوبل وارمنگ اور اس سے ہمارے سیارے پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ میں گلوبل وارمنگ کے اثرات، سمندر کی سطح بڑھنے کی صورت میں مستقبل کے اثرات اور کس طرح موسمیاتی تبدیلی بہت سے جانوروں کے ناپید ہونے کا سبب بن سکتی ہےسمیت کئی بحث زیر غورِ آئی، مختلف پوائنٹس پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جیسے ہر کوئی اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کیسے کم کرسکتے ہے، بجلی بچانا، کارشیئرنگ، زیادہ چہل قدمی، انرجی سیونگ لائٹ بلب کا استعمال، ری سائیکلنگ وغیرہ۔


یومِ دعوت اسلامی کے موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےاپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے وین کو ڈیجیٹل ایڈوین بناکر برمنگھم یوکے کے سڑکوں پر گھمایا جس پر دعوت اسلامی کی 40 سالہ جدو جہد کے مختلف پیغامات نمایاں تھے۔ذمہ داران نے اس وین کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


2ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر برمنگھم یوکے کے مشہور Bullring Shopping Centreمیں ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے مبارکباد کا خوبصورت پیغام دکھایا گیا۔

Bullring Shopping Centreیوکے کے ان مشہور اور بڑے شاپنگ مال میں سے ایک ہے جہاں ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرتے ہیں۔