دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 اکتوبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ بریڈفورڈ یوکے میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اسٹوڈنٹس، اساتذۂ کرام اور سرپرستوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور علم دین سیکھنے کی فضیلت بیان کی۔

اجتماع کے بعد درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے 32طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ 29 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں قائم جامعۃ المدینہ کیمپس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں علمِ دین سیکھنے، سکھانے کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور 7نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


28 اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے عملی طور پر دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


ربیع الاول کا مہینہ جاری وساری ہے۔ دنیا بھر میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد کی جارہی ہے اور جلوس میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے 24 اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکے میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

عاشقان مصطفٰے نے مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نعرہ لگاتے ہوئے پُرجوش انداز میں جلوس میلاد میں شریک ہوئے۔


سائمن فوسٹر (پولیس اینڈ کرائم کمشنر برائے ویسٹ مدلینڈز) اور وسیم علی (اسسٹنٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنر) نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم کا دورہ کیا۔ عہدیداران کو ایک پریزنٹیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کام، شعبہ جات کا تعارف اور ان کاموں کے ذریعے کمیونٹی پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پچھلے کئی مہینوں کے دوران دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہر عمر کے ہزاروں لوگوں میں آنے والی مثبت تبدیلیاں مثلاً تیز رفتاری، منشیات، کاؤنٹی لائنز، غنڈہ گردی، چاقو اٹھانے کے نتائج اور موسمیاتی تبدیلی سے مہمانوں کو آگاہ کیا گیا۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنرسائمن فوسٹر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور تمام کاوشوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔


جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر یوکے میں موٹروے کے بعد بسوں پر بھی ڈسپلے کے ذریعے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولاوت کے پیغام کوعام کیا جارہا ہے جسے اس بس میں سفر کرنے والے اور اس کے پاس سے گزرنے والے ملاحظہ کرسکیں گے۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے کا دورہ کریں گے۔ دوران دورہ مختلف مقامات پر بیانات کرنا، ذمہ داران کا مدنی مشورہ کرنا اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔اس کے علاوہ 30 اکتوبر 2021ء کو یوکے میں ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں بھی شرکت کریں گے۔

رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری جن مقامات پر بیانات کریں گے ان کی تفصیلات ملاحظہ کریں:

٭Thursday 28th October 2021 08:00PM

Faizan e Madina, Richmond road, Stechford Birmingham, B33 8TN

٭Friday 29th October 202112:45PM

Faizan e Madina, Richmond road, Stechford Birmingham, B33 8TN

٭Saturday 30th October 2021 02:00PM

Faizan e madina, Maudsley Street Bradford, BD3 9LE

٭Sunday 31th October 2021 07:00PM

Faizan e madina, Fishponds Road Bristol, BS16 3AF

٭Tuesday 2nd November 2021 08:00PM

Bensham Hall 377 Bensham Lane, Thornton Heath, Surrey, CR7 7ER

٭ Thursday 4th November 2021 08:00PM

Faizan e Siddiq e Akbar Unit 2 Chamberlain Road Aylesbury Business Centre, Aylesbury HP19 8DY

٭ Friday 5th November 2021 01:00PM

Faizan e Madina, 27 Cheviot Road, Langley, Slough SL3 8AL


جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر M6موٹروے کے بعد یوکے میں ایک اور مقام پر ڈیجیٹل ڈسپلے کے ذریعے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کے پیغام کو عام کیا جارہا ہے جسے اس روڈ سے گزرنے والے ہزاروں مسافر ملاحظہ کرسکیں گے۔


ملک پاکستان کے بعد اب یوکے میں بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت اجتماع ہونے جارہا ہے۔ یہ اجتماع 30 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم بریڈ فورڈ میں منعقد ہوگا جس میں دوپہر 2 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع بعد درسِ نظامی (عالم کورس)مکمل کرنے والے Qualified Scholarsکی دستار بندی کی جائیگی۔

یوکے کے تمام عاشقان رسول سے اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ سال 2021ء میں یوکےمیں 32 طلبہ کرام نے عالم کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔


دعوت اسلامی  کے تحت یوکے برمنگھم میں شعبہ دار المدینہ کا مدنی مشورہ ہواجس میں دارالمدینہ یوکے برمنگھم کابینہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے شعبے کے تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ 


جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر دعوت اسلامی یوکے کے زیر اہتمام M6موٹروے پر موجود ایک عمارت میں آویزاں اسکرین پر آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کے پیغام کو عام کیا جارہا ہے۔

اس موٹروے سے گزرنے والے ہزاروں مسافر یہ پیغام ملاحظہ کرسکیں گے۔


سری لنکا کے شہر کولمبو میں دعوت اسلامی کے نگران سری لنکا مشاورت محمد انس عطاری نے حاجی محمد اقبال قادری (ڈپٹی میئرکولمبو) سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

نگران سری لنکا مشاورت نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ربیع الاول میں چراغاں اور جلوسوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈپٹی میئر اقبال قادری نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ اس سال سری لنکا میں حکومتی سطح پر عیدمیلاد النبیﷺ“کا جشن منایا جائے گا جبکہ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔