دینِ اسلام کی تعلیمات میں سے اپنے مسلمان بھائیوں کی حاجت پوری کرنا اور مشکل وقت میں اُن کا ساتھ دینا  شامل ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں یوگینڈا کے شہر لِیرا (Lira) میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت نگرانِ ویسٹ نائل کابینہ شاہدمنظورعطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مقامی ضرورت منداسلامی بھائیوں کے درمیان راشن تقسیم کیا۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاہد منظور عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مفتی جان محمد نعیمی مجددی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے صاحبز ادے عبید اللہ جان نعیمی صاحب نے افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسامیں چلنے والے مدنی مرکز کنز الایمان کا دورہ کیا۔

رکن سینٹرل افریقہ ریجن اور نگران ممباسا نے صاحبزادہ جان عبیداللہ نعیمی صاحب کو مدنی مرکز، کنز الایمان مسجد، جامعۃ المدینہ اور اس میں قائم ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ کروایا جبکہ جامعۃ المدینہ کی عمارت میں توسیع و تعمیراتی کاموں کے حوالےسے بھی بتایا نیز ممباسا سمیت کینیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

آخر میں صاحبزادہ جان عبید اللہ نعیمی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے زیرِ اہتمام یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ اجمیر ریجن اندور کابینہ چندن نگر ڈویژن میں قائم اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے نماز کے شرائط بتاتے ہوئے طالبات کو قراٰنِ پاک سیکھنے،گھر میں دینی ماحول قائم کرنے اور دینی کام کرنے سے متعلق نکات بتائے اور ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے کا ایک شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم بھی ہے جس کا مقصد شریعت کے اصولوں کی روشنی میں معاشرے کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیمی و تدریسی ماحول میں پُر عزم اساتذہ کے زیر تربیت طلبہ کی مکمل شخصیت سازی کرتے ہوئے معاشرے کو ایسے افراد فراہم کرنا ہے جو پرہیزگار، ذمہ دار اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوں۔

دار المدینہ کا ایک کیمپس بنگلہ دیش کے ضلع کومیلامیں بھی قائم ہے۔ سال 2022ء کے آغاز ہوتے ہی اس کیمپس میں داخلے کا آغاز ہوچکا ہے۔

Salient features:

٭Quranic education ٭Physical activities ٭Montessori based education ٭Special attention on spoken English ٭Learning with fun

Address:

Ashiq Chairman Market, Chapapur (Bakhrabad), Adorsho Sodor, Cumilla

Phone: 880-1886861226


عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی جس طرح بڑے اسلامی بھائیوں میں تعلیم و تربیت اور نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ ویسے ہی بچوں کو بھی معاشرے کا  اچھا، باصلاحیت اور باکردار فرد بننے کے لئے وسائل پیدا کررہی ہے جس کے لئے دعوت اسلامی نے اب تک پاکستان میں چار مقامات پر شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی برانچز قائم کردی ہے۔ ان برانچز میں انتہائی مناسب فیسوں میں پری نرسری سے لے کر تیسری کلاس تک بچوں، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کررہی ہے۔

شعبہ فیضان اسکول سسٹم اپنے مقصد کو مزید آگر بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے شہر حب میں پہلاکیمپس قائم کرنے جارہی ہے۔ سال 2022ء کے آغاز سے ہی اس کیمپس میں پری پرائمری اور پرائمری کی مخصوص کلاسز میں داخلے کا آغاز ہوچکا ہے۔داخلے سلسلے میں رجسٹریشن کا جارہی ہے۔

کیمپس کی نمایاں خصوصیات:

٭تعلیم اور تربیت کا حسین امتزاج ٭قومی نصاب کے متعلق آسان تعلیمی نصاب ٭کشادہ کلاس رومز ٭Activity Based Learning کا خصوصی اہتمام ٭تربیت یافتہ اساتذۂ کرام

کیمپس کا ایڈریس:

مکان نمبر 267، مین آر سی ڈی روڈ، نزد سری بیکری، حب سٹی، لسبیلہ، بلوچستان

فون نمبر: 03182836925


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت یوگینڈا کے ایک ٹاؤن کوبوکو کی ویسٹ نائل کابینہ میں تین دن کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس مدنی قافلے میں شرکا نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ چوک درس اور مسجد درس سمیت دیگر دینی کاموں کا بھی سلسلہ رہا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔بعدازاں شرکائے قافلہ نے 28، 29، 30 جنوری 2022ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاہد منظور یوگینڈا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت یوگینڈ کے شہر کوبوکو کی ویسٹ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ارویٰ ڈویژن کے ذیلی ذمہ داران سمیت ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ کابینہ شاہد منظور عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری لانے کے حوالے شرکا کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی۔

اس مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری


جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مصطفٰے  بارسلوناکے طلبۂ کرام نے 25 اور 26 دسمبر 2021ء کو چھٹیوں کافائدہ اٹھاتے ہوئے اسپین میں 12 مقامات پر چوک درس دیا۔

طلبہ کرام نے مقامی اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”فیضان سنت“ نے مدنی پھول بیان کئے اور نیکی کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء کو آن لائن تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں مڈلینڈ اور ویلز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ان میں مزید بہتری لانے پر کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بریشیا اور بولوگنا Brescia & Bologna اٹلی میں آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں اہداف دیئے۔


اپنے مسلمان بھائیوں کی حاجت پوری کرنا اور مشکل وقت میں اُن کا ساتھ دینا  دینِ اسلام کی تعلیمات میں سے ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں یوگینڈا کے شہر کوبوکو میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت نگرانِ ویسٹ نائل کابینہ شاہدمنظورعطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان راشن تقسیم کیا۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاہد منظور عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کیلگری، البرٹا کینیڈا میں نئے مدنی مرکز ”فیضان مکہ“ کا افتتاح ہوا۔

افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عبادت و ریاضت کے ذریعے اس مرکز کو آباد کرنے کا ذہن دیا۔