دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر2021ء بروز اتوار ایٹوبیکوک، ٹورنٹو کینیڈامیں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کواپنا قیمتی وقت دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔


11 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے بریمپٹن، اونٹاریو کینیڈا میں (Brampton, Ontario Canada) کینیڈا کے نگران عابد عطاری، ذمہ دار اسلامی بھائی عبد القادر عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ ویسٹ مڈلینڈ، رکن کابینہ ایسٹ مڈلینڈ، رکن کابینہ ویلز اور کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران کابینہ ویلز محمد منیر عطاری، نگران کابینہ ایسٹ مڈلینڈ مولانا فہیم عطاری مدنی نے دینی کاموں کی موجودہ پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے  میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کاموضوع تھا کہ پریشانی، ڈپریشن، حسد کی وجوہات اور اندرونی بیماریوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےوفدنے کینیاکےشہرممباسہ میں قائم ترکی مدرسہ سلیمانیہ کادورہ کیاجہاں انہوں نےمدیرِمدرسہ اوراساتذہ سےملاقات کی۔

اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنیدعطاری مدنی نےوہاں موجوداساتذہ سمیت دیگراسلامی بھائیوں سےچنداہم امورپرتبادلۂ خیال کیااوراساتذہ کودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ (العربیہ)سے شائع ہونےوالےکُتُب ورسائل تحفےمیں دی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمدرسےکےطلبہ سےگفتگوکرتےہوئےاُن کی دینی،اخلاقی اورتعلیمی اعتبارسےتربیت فرمائی اورانہیں مدنی پھولوں سےبھی نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھرمیں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ جاری رہتاہےجس میں انہیں اسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنےکاطریقہ سکھایاجاتاہے۔

اسی سلسلےمیں پچھلےدونوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کےتحت نیپال کی مختلف مساجد میں فیضانِ نمازِجنازہ کورس کااہتمام کیاگیاجس میں مسجدکےمقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پرمساجدکےامام صاحبان نےنمازِجنازہ پڑھنےکی فضیلت بتاتےہوئےاسلامی بھائیوں کو نمازِجنازہ کےاراکین اورسنتیں وآداب بیان کیں۔(رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھرمیں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ جاری رہتاہےجس میں انہیں اسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی  گزارنےکاطریقہ سکھایاجاتاہے۔

اسی سلسلےمیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کےزیرِاہتمام پچھلےدونوں UKکی مختلف مساجد میں فیضانِ نمازِجنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجدکےمقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پرمساجدکےامام صاحبان نےنمازِجنازہ پڑھنےکی فضیلت بتاتےہوئےاسلامی بھائیوں کو نمازِجنازہ کےاراکین اورسنتیں وآداب بیان کیں۔(رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھرمیں اسلام کی دعوت عام کرنےاورمسلمانوں کواسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنےکاذہن دینےکےلئے  دعوتِ اسلامی کےتحت وقتاًفوقتاًعاشقانِ رسول مدنی قافلوں میں سفرکرتےرہتےہیں۔

اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں ایک ماہ کےمدنی قافلےکےدوران عاشقانِ رسول کامدنی قافلہ تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما کی قذافی مسجد میں گیاجہاں اسلامی بھائیوں نےجامع مسجدکے خطیب شیخ مصطفی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران شرکائےقافلہ نےانہیں دعوتِ اسلامی کےشعبےمدرسۃالمدینہ اورجامعۃالمدینہ سمیت دیگرشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایا۔

خطیب شیخ مصطفی صاحب نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتےہوئےامیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کےلئےدعائےخیرفرمائی۔ (رپورٹ: امتیاز علی عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کےوفد نے  مالیندی کینیا کے الشیخ الفیصل العمودی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سےملاقات کی۔

وفدمیں موجود ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوت اسلامی کی تبلیغی، تعلیمی و تحریری خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ الحمد اللہ دعوت اسلامی فقہ حنفی کے ساتھ ساتھ فقہ شافعی پر بھی کام کررہی ہے۔ذمہ داران نے الشیخ الفصیل العمودی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کو امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ اور ان کی کتب کا تعارف پیش کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا تذکرہ بھی کیا۔

آخر میں وفد کی جانب سے الشیخ الفیصل العمودی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کو فقہ شافعی کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین و مبلغین دعوت اسلامی دینی کاموں کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی24 نومبر 2021ء کو کینیا کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانا ت فرمائیں گے جبکہ ذمہ داران سے ملاقات کرنا، دینی کاموں کی کارکردگی کا فالوں اپ کرنا، مدارس و جامعات کا وزٹ کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے

رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کینیا کےجن جن شہروں کا دورہ کریں گے ان کی تفصیلات ملاحظہ کریں:

٭Wed 24th TO 26th Fri November 2021 NAIROBI

٭Sat 27th TO Tue 30th November 2021 MOMBASA

٭Tue 30th November 2021 MALINDI

٭Tue 30th Nov TO Wed 1st Dec 2021 LAMU

٭Wed 1st December 2021 GANGONI

٭ Thu 2nd To 4th December 2021 MOMBASA

٭ Sat 4th To 7th December NAIROBI


دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 24نومبر2021ءبروزبدھ اٹلی کےشہر بلونیا میں سنتوں بھرا اجتماع منعقدہواجس میں بلونیاکےمقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس سنتوں  بھرےمیں اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےسنتوں بھرابیان کیااوراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی فرمائی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نےرقت انگیزدعابھی کروائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت دنیابھرمیں نیکی کی دعوت عام کرنےاورمسلمانوں کی دینی واخلاقی تربیت کےلئےمبلغینِ دعوتِ اسلامی کاملک وبیرونِ ملک آمدورفت کاسلسلہ جاری رہتاہے۔

اسی سلسلےمیں 21نومبر2021ءبروزاتوار دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام جرمنی میں قائم ایک مسجد میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں کثیرتعدادمیں اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےسنتوں بھرابیان کیااوروہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنےکی ترغیب دلائی جس پرشرکائےاجتماع نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)