عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور استقبال ماہ میلاد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 ستمبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر سید پور کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سیرتِ ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دامن رضا کے ساتھ جڑے رہنے اور آپ رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ماہ ربیع النور کی آمد کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفےٰ ﷺ“ کے نعرے بھی لگائے گئے۔