عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور استقبال ماہ میلاد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 ستمبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے علاقے نرائن گنج شیخ رسل پارک، پیکپارہ پول جم خانہ، صدر میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغین دعوت اسلامی نے سیرت ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر دم مسلک اعلیٰ حضرت سے وابستہ رہنے، آپ رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ماہ ربیع النور کی آمد کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفےٰ ﷺ“ کے نعرے بھی لگائے گئے۔