18 مارچ 2022 ء کو  دعوت اسلامی کے تحت یونان (greece) میں 3 دن کا یونان سطح پر فنانس شیڈول ہوا جس میں یونان کےذمہ داران سمیت یورپی یونین ریجن فنانس کے نگران حاجی علی قریشی عطاری نے شرکت کی۔

نگران حاجی علی قریشی نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایتھنز کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ، شعبہ فنانس یونان کے نگران سید حاجی رضوان اور شعبہ مالیات کے ذمہ دار ان کے ساتھ ملاقات کی دوران ملاقات فنانس کے تعلق سے امور پر اور رمضان عطیات پر گفتگوکی ۔

یونہی فیضانِ مدینہ نیازی میں نگران حاجی علی عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا اور شرکاء سے ملااقت کی ۔جبکہ 20 مارچ 2022 ء بروز اتوار اوورسیز شعبہ فنانس کی جانب سے کورس بنام ”عطیات جمع کرنے کی شرعی احتیاطی “ منعقد کیا گیا جس میں یورپی یونین ریجن کے تمام ممالک سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ: حاجی علی قریشی عطاری نگران یورپی یونین ریجن فنانس، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سید پور بنگلہ دیش میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سید پور کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کےدینی وفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سید پور بنگلہ دیش میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سید پور کے کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


20 مارچ 2022 ء کو میامی فلوریڈامیں دعوت اسلامی کے تحت نگران و امام فیضان مدینہ میامی  محمد ذیشان عطاری نے اسلامی بھائیوں کو شجرکاری کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے گھر پر پودا لگایا اور مزید پودے لگانے کی نیت کی۔


پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی جنید عطاری نے جامعات المدینہ انٹرنیشنل افئیرز(اسپین،ساؤتھ افریقہ،ماریشس، موذمبیق،نیپال،بنگلہ دیش)کے اساتذہ و ناظمین کا بذریعہ  آن لائن مدنی مشورہ کیا اور رمضان عطیات کے حوالے سے مدنی پھول عطا دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن (HOUSTON USA) میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شبِ براءت کے موقع پر نوافل ادا کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

بعد نوافل دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ ہیوسٹن کے قبرستان میں تلاوت ِ قراٰنِ پاک اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کیا۔

اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا کاشف عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد ذیشان عطاری یو ایس اے سوشل میڈیا ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 مارچ 2022 ء کو بروکلین نیویارک میں دعوت اسلامی کے تحت  سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شب براءت منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی محمد مدثر عطاری نے قبر میں کام آنے والے اعمال کے بارے میں بتاتے ہوئے اس رات خوب صدقہ، تلاوت ، ذکر الہی کرنے کا ذہن دیا ۔

اسلامی بھائیوں نے نماز ِمغرب کے بعد 6 نوافل اور صلوۃ التسبیح بھی ادا کیں اور ساتھ ہی سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔(رپورٹ: محمد طاہر عطاری سٹی بروکلین نیویارک ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


شب براءت کے موقع پر بنگلہ دیش میں ”دستار فضیلت اجتماع“ کا انعقاد

درسِ نظامی سے فارغ التحصیل ہونے والے 58 علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 مارچ 2022ء کو شب براءت کے موقع پر رنگونیا اردشہ باہو مکھی پائلٹ اسکول گراؤنڈ، رنگونیا، چٹا گرام بنگلہ دیش میں عظیم الشان ”دستار فضیلت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بنگلہ دیش حاجی رضا عطاری اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ سنتوں بھرے اجتماع میں عاشقان رسول نے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی جس میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔

دستار فضیلت اجتماع میں جامعۃ المدینہ بوائز بنگلہ دیش سے فارغ التحصیل ہونے والے 58 علمائے کرام کے سروں پر رکن شوریٰ اور سینئر اساتذۂ کرام کے ہاتھوں دستار سجائی گئی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ کے علاقے اترا میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بنگلہ دیش مشاورت حاجی رضا عطاری اور اہل خانہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 مارچ 2022ء بروز اتوار یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ریجن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج حاجی فیاض اختر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماری اور تکالیف کے فضائل بتائے اور اُن پر صبر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 مارچ 2022ء   بنگلہ دیش میں دستار فضیلت اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے

جامعۃ المدینہ بوائز بنگلہ دیش سے فارغ التحصیل ہونے والے 58طلبہ کی دستارِبندی کی جائے گی

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں جامعۃ المدینہ کی برانچز قائم ہیں جن میں طلبہ کرام کو درس نظامی (عالم کورس) کروایا جاتا ہے۔عالم کورس مکمل کرنے والے طلبائے کرام کے لئے ہر سال مختلف ممالک میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں طلبہ کرام کے سروں پر اعزازی طور دستار سجائی جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام 18 مارچ 2022ء بروز جمعہ رات 10:30 بجے رنگونیا ادرشہ باہو مکھی پائلٹ اسکول گراؤنڈ، رنگونیا، چٹا گرام منعقد ہونے جارہا ہے جس میں سینئر اساتذۂ کرام و ذمہ داران دعوت اسلامی درس نظامی مکمل کرکے فارغ التحصیل ہونے والے 58 طلبائےکرام کی دستار بندی کریں گے۔

بنگلہ دیش کے عاشقان رسول سے اس پُر وقار تقریب میں بھرپور اندازسے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں فلوریڈا کے شہر میامی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران نگران فلوریڈا محمد ذیشان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبان المعظم میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا یو ایس اے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)