جرمنی اور شامی عاشقان رسول کے درمیان دینی حلقہ، نگران
شوریٰ نے نیکی کی دعوت پیش کی
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت جرمنی کے شہر ہاگن Hagen میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں جرمن اور ملک شام کے عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو یہ ذہن دیا
کہ ہم دنیا میں کسی بھی جگہ رہتے ہوں ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ پاک کے آخری نبی محمد
عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت و
سنت کی پیروی میں اپنی زندگی گزاریں۔
ایمسٹر ڈیم ہالینڈ کے مقامی ہال میں سنتوں بھرا اجتماع،
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ایمسٹر ڈیم ہالینڈ Amsterdam Holland کے مقامی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک
سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی ، شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکیاں کرنے
اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔دوران بیان نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب
دلائی۔
یوٹالی
گاؤں، بالاکا ضلع، ملاوی میں35 افراد کا قبول اسلام
دعوت
اسلامی دین اسلام کی ایک واحد منظم عالمگیر تحریک ہے جو دنیا بھر میں تبلیغ دین کے
لئے کوشاں ہے۔ اس تحریک کے مبلغین علم دین کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے دنیا کے
کونے کونے میں سفر کررہے ہیں۔ ان مقامات پر نہ صرف دینی تعلیمات کو عام کیاجارہا ہے
بلکہ غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت بھی پیش کی جارہی ہے جس کی بدولت غیر مسلم اپنے سابقہ مذہب سے تائب
ہوکر دین حق ”اسلام“ کو قبول کرکے دامن مصطفٰے ﷺ کے سائے میں آرہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں دعوت اسلامی کے ایک مبلغ
مولانا عثمان عطاری مدنی نے دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ یوٹالی گاؤں، بالاکا ضلع، ملاوی کا
دورہ کیا جہاں کثیر لوگوں کے ہجوم میں نیکی کی دعوت پیش کی گئی جس کا نتیجہ یہ
ظاہر ہوا کہ موقع پر موجود 35 افراد کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل
ہوگئے۔الحمد اللہ
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی اس مقام
پر نیو مسلم اسلامی بھائیوں کی دینی تربیت
کے لئے مسجد و مدارس قائم کرنے کا عہد
رکھتی ہے جس کی تعمیرات کا آغاز انشاء
اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت
جلد کردیا جائے گا۔
یوکے کی مسجد فیضان اسلام میں نماز جمعہ سے قبل سنتوں
بھرا اجتماع، حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان فرمایا
ویل
تھم اسٹو ، لندن walthamstow
London یوکے
کی جامع مسجد فیضان اسلام میں نماز جمعہ سے قبل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حج
کے فضائل، اس سفر کے مراحل اور مکہ و مدینہ کی حاضری کے حوالے سے بتایا۔
فیضان مدینہ بریڈ فورڈ یوکے میں ہونے والےاجتماع میں
نگران شوریٰ کا بیان
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بریڈ فورڈ یوکے Bradford Uk
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے مشاورت کے نگران، اراکین اور
مختلف سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجتماع
پاک میں یوکے کے عاشقان رسول کو امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیو پیغام سنایا گیا جبکہ نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی کام بڑھانے اور مزید بہتری لانے کی ترغیب
دلائی۔
یوکے ہنسلو میں شخصیات کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
حاجی عمران عطاری نے بیان فرمایا
دنیا
بھر میں دینی وفلاحی کام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام یوکے ہنسلو Hounslow UK میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اور بزنس کمیونٹی کے افراد سمیت دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اجتماع
میں آغاز میں دعوت اسلامی کے تعارف پر مشتمل ویڈیو پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کومساجد تعمیر
کرنےاور اس میں حصہ لینے کا ذہن دیا جبکہ
آخر میں عاشقان رسول سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، یوکے مشاورت کے نگران اور دیگر ذمہ
داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔
عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کمیونٹی سینٹر ویلسڈن
گرین ، لندن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ، افریقہ و
عرب سے تعلق رکھنے والے اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سنت
مصطفےٰ ﷺ اپنے اور اسے اپنی زندگی کا حصہ
بنانے کی ترغیب دلائی اور اتباع سنت و اتباع رسول کا ذہن دیا۔
عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت
مدنی قافلے نے یورپ کے ملک سویڈن سے دوسرے
یورپی ملک فن لینڈ کے دارالحکومت شہر ہیلسنکی (Helsinki) میں
سنتوں کی دھومیں مچانے کے لئے سفر کیا۔ جس میں رکن یورپی یونین ریجن (پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ
) محمد رضوان حسین عطاری اور رکن کابینہ و مالیات ذمہ دار سویڈن حاجی جاوید اختر
عطاری شریک تھے۔
دوران مدنی قافلہ مختلف مساجد، اسلامک سینٹرز کا
دورہ کیا گیا جبکہ ہیلسنکی میں قائم اہلسنت کی مدینہ مسجد کے امام قاری مظہر اقبال
نعیمی صاحب سے ملاقات کی۔قاری نعیمی صاحب کو ناروے میں نگرانِ شوریٰ کے ہونے والے
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور شرکت کی آمادگی ظاہر کی ۔ ان کے ساتھ دیگر مقامی شخصیات و تاجروں سے بھی
ملاقات ہوئی۔ پاکستانی ریسٹورنٹ کے مالک محمد بشارت سے بھی ان کے ریسٹورنٹ پر جا
کر ملاقات کی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کام فن لینڈ میں شروع کرنے پر
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
دوران مدنی قافلہ فن لینڈ کے دوسرے شہر تامپیرے Tampere میں ایک اسلامی بھائی بلال وارث عطاری اور دیگر پاکستانی اور مسلم
کمیونیٹی کے لوگوں سے سے ملاقات ہوئی اور ان میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینے اور شروع کرنے کے متعلق ذہن دیا گیا اس کے ساتھ نگران شوریٰ کے ناروے میں
2 جون کو ہونے والے اجتماع میں شرکت کی بھی
بھرپور ترغیب دلائی گئی۔ (رپورٹ: محمد
رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
لندن کی جامع مسجد فیضان فاروق اعظم میں نماز جمعہ کا
اہتمام ، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
لندن
کی جامع مسجد فیضان فاروق اعظم مسجد میں نمازجمعہ کا اہتمام کیا گیاجس میں کثیر
تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نماز
جمعہ سے قبل نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو
پریشانیوں پر صبر کرکے اجر حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
جبکہ
آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
یوکے کی جامع مسجد شاہ جہاں میں نماز جمعہ کا اہتمام ،
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
یوکے
کی جامع مسجد شاہ جہاں میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔ نماز جمعہ سے قبل نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
نماز
جمعہ میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔آخر میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری نے صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگران شوریٰ نے دعائیں کیں۔
بیڈ فورڈ شائر یونیورسٹی میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام بیڈ فورڈ شائر یونیورسٹی University
Of Bedfordshireمیں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اجتماع
کے آغاز میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ بعد ازاں مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی
تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔نگران شوریٰ نے
اسٹوڈنٹس کو آپس میں حسنِ اخلاق سے پیش آنے اور نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔
اس
اجتماع میں نگران یوکے مشاورت نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں اور کورسز کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
ڈیوسبوری انگلینڈ میں تاجروں کے درمیان دینی حلقہ، نگران
شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی تقریباً ہر شعبے کے افراد میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں
ڈیوسبوری انگلینڈ Dewsbury
England میں تاجروں کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو ڈیوسبوری میں
دار المدینہ قائم کرنے اورتاجروں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے ساتھ کچھ نہ کچھ
وقت علم دین سیکھنے میں بھی خرچ کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔