یکم دسمبر 2022ء کو یورپی ملک پُرتگال (Portugal) کے شہر اوڈی ویلز(Odivelas) کے مقامی کمیونٹی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اوڈی ویلز اور پُر تگال کے دیگر شہروں سے علمائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و شخصیات، تاجر حضرات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو غفلت سے بچتے ہوئے قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔

اجتماع کے بعد جانشین امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات کی جبکہ دوران ملاقات خلیفہ امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ بھی سجایا۔