ترکی
میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ استنبول میں ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ترکی، ساؤتھ افریقہ اور مختلف ممالک کےذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے دینی کام اور مدنی قافلوں کے حوالے سے گفتگو
کی۔
اس
موقع پر بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بذریعہ
ویڈیو لنک اسلامی بھائیوں کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں
میں سفر کرنےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعد
ازاں ذمہ داران نے نگران شوریٰ کو فیضان مدینہ استنبول میں ہی موجود مدنی چینل کے
اسٹوڈیو کا وزٹ کرواتے ہوئے اس اسٹوڈیو کی تعمیرات اور وہاں ہونے والی
ریکاڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر
مولانا عمران عطاری کی حاضری
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کو بڑھانے اور نیکی کی دعوت کی
دھومیں مچانے کے لئے یورپ اور یوکے کے بعد ترکی پہنچے جہاں انہوں نے مشہور صحابی و
میزبان رسول حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
نگران
شوریٰ نے مزار شریف پر سلام عقیدت پیش کیا اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لئے دعائیں کیں ۔
یونان میں ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
13
جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یونان Greece کے ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شخصیات،
بزنس مین،پروفیشنلز حضرات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں
میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب
دلائی۔اجتماع میں اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ
ہوا جبکہ عاشقان رسول نے نگران شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
ایتھنز، یونان میں
ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
12
جون 2022ء کو دعوت اسلام کے زیر اہتمام ایتھنز، یونان Athens Greeceکے
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اٹلی، اسپین، ہالینڈ، ناروے، ڈنمارک، پرتگال، فرانس، جرمنی، بیلجیم،
سویڈن اور یونان کے مختلف شہروں سمیت یوکے اور یورپ کے دیگر ممالک سے نگران کابینہ
اور مختلف سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور نگران یورپ ریجن بھی موجود
تھے۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے اسلامی بھائیوں کو اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی
سیرت کا مطالعہ کرنے اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔دوران اجتماع
نگران شوریٰ نے شرکا کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط بنانے، مزید
بہتری لانے اوریورپ سے 12 ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ
داران نے اپنی اپنی نیتوں اظہار کیا۔
آخر
میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے بھی دینی کاموں کے حوالے سے شرکا
کی تربیت فرمائی۔
کِرتِ، یونان کی
غوث الاعظم مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کِرتِ، یونان Crete Greece میں
قائم مدنی مرکز فیضان غوث الاعظم میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی و بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد و شخصیات سمیت
دیگر عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت
اسلامی نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے
سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو حلال روزی کمانے کی فضیلت بتائی۔ دوران بیان نگران
شوریٰ نے شرکا کو گناہوں سے بچنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے
اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اختتام پر صلوۃ
و سلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔
ویلیئرز لی بیل فرانس میں سنتوں بھرا اجتماع، نگران
شوریٰ نے بیان فرمایا
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ویلیئرز
لی بیل Villiers
le bel پیرس
فرانس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور
بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد سمیت مقامی ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانامحمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”جیسا کروگے ویسا بھرو گے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں صلوۃ و سلام
اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
اختتام
پر نگران شوریٰ نے عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔
بارسلونا کے شخصیات اجتماع میں نگران شوریٰ حاجی مولانا
محمد عمران عطاری کا بیان
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام بارسلونا، اسپین Spain, Barcelona میں
شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں PHDکے اسٹوڈنٹس، بزنس
کمیونٹی سے وابستہ افراد اوردیگر شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیااور شرکا کو نماز کی پابندی
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے بتایا کہ نماز کی یہ تاثیر ہے کہ یہ ہمیں برائیوں اور
گناہوں سے بچاتی ہے۔ بیان کے بعد صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
آخر
میں شخصیات نے نگران شوریٰ سے ملاقات کی
جبکہ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔
بارسلونا کے عظیم الشان اجتماع میں نگران شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری کا بیان
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی یورپ میں دینی کاموں میں مصروفیت کے بعد اسپین Spain کے لئے روانہ ہوئے جہاں بارسلونا Barcelonaمیں
عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپین کے مختلف مقامات سے شخصیات و دیگر
عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی کی شرکت ہوئی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں خود بھی حصہ لینے اور
اسپین میں ایسا دینی ماحول بنانے کا ذہن دیا جس کی بدولت لوگوں کے دین و ایمان اور
عقائد و اعمال کا تحفظ ہوسکے۔
دوران
بیان نگران شوریٰ نے شرکا کو علم دین کی ترویج و اشاعت کے لئے اسپین میں ہی رہائشی
جامعۃ المدینہ کا قیام کرنے اور اس حوالے سے تعاون و کوشش کرنے کی ترغیب دلانے کے
ساتھ ساتھ اپنی اولاد کو بھی علم دین سے منور کرنے کا ذہن دیا۔
فیضان مدینہ بلونیا اٹلی میں نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری کا بیان
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں تنظیمی دورے پر یوکے سے
یورپ روانہ ہوئے جہاں 2 جون 2022ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ بلونیا اٹلی Bologna,
Italy میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ
شخصیات، ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو
موت کی تیاری کرنے اور آخرت سنوارنے کا ذہن دیا۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا
سلسلہ ہوا۔
اس
اجتماع سے قبل نگران شوریٰ نے دیگر اسلامی بھائیو ں کے ہمراہ مقامی افراد میں نیکی
کی دعوت بھی دی اور انہیں اس اجتماع میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
اوسلو ناروے میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ، نگران
شوریٰ نے بیان فرمایا
2
جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوسلو ناروے Oslo, Norwayمیں
ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو موت کی تیاری
کرنے کی ترغیب دلائی۔ دورانِ بیان نگران شوریٰ نے قرآن، سنت رسول اور اسلاف کی
پیروی میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
جرمنی کے شہر ہاگن کی فیضان اسلام مسجد میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر ہاگن Hagen میں قائم فیضان اسلام مسجد
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو آخرت کی
تیاری کرنے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں
کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران بیان نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں
حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔
اجتماع
پاک میں عرب سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے مبلغ دعوت اسلامی نے بیان
کا عربی میں خلاصہ بیان کیا۔
فیضان مدینہ اوسلو میں ذمہ داران کے درمیان دینی حلقہ،
نگران شوریٰ نے تربیت فرمائی
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اوسلو ناروے Oslo,
Norway میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی ذمہ
داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں
مزید اضافہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔