دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 نومبر 2022ء اتوار کی شب بنگلہ دیش کی مقامی مسجد بیت المکرم میں بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر  اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”سیرت غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے دلوں میں اولیائے کرام کی محبت پیدا کرنے اور ان کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی   کا ترقی کی جانب ایک اور قدم

قرآن و سنت کے مطابق علم دین کو عام کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی جانب سے یورپ کے ملک اٹلی (Italy) میں پہلے جامعۃ المدینہ بوائز کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں طلبائے کرام درسِ نظامی (عالم کورس)کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی نے بذریعہ آن لائن سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبائے کرام کی تعلیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ کے منتظمین اور ذمہ داران دعوت اسلامی اٹلی کو مبارک باد پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4نومبر 2022ء کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اسٹوڈنٹس کے درمیان دینی حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 نومبر 2022ء کو ایمسٹرڈیم نیدرلینڈز (Amsterdam) کی فرید الاسلام مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنےاور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 نومبر 2022ء کو ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم (Rotterdam, Netherlands) کی غوثیہ مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی حمیر نسیم عطاری نے ڈچ زبان (Dutch language) میں سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2022ء کو چٹاگانگ اور کومیلا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور علم دین سیکھنے کے لئے مدنی قافلے سفر کرنے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2022ء کو ڈھاکہ ساؤتھ سٹی کار پوریشن، کھل گاؤں پولیس اسٹیشن میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 اکتوبر 2022ء کو ورجبرک2، ایمسٹر ڈیم  (Vrijburg 2, Amsterdam)کی مسجد فرید الاسلام میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام روٹر ڈیم ایسٹ (Rotterdam-East) کے ایک ہاؤس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈچ (Dutch)اور اردو کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”آخری نبی ﷺ کی سیرت طیبہ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنت نبوی ﷺ کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔


28 اکتوبر 2022ء کو نگران دعوت اسلامی ہالینڈ حاجی سرفراز عطاری کی انفرادی کوشش سے ایک نوجوان نے 19 سال کی عمر اسلام قبول کرلیا۔ نو مسلم کو حاجی سرفراز عطاری نے کلمہ طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

نگران ہالینڈ دعوت اسلامی نے نیو مسلم کو وضو، غسل اور نماز کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے اسلامی عقائد کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں ہر دم دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 30 اکتوبر 2022ء بروز اتوار امریکی ریاست نیویارک میں واقع لانگ آئلینڈ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اسٹیٹ نگران نیویارک محمد مدثر عطاری نے دورانِ حلقہ دیدارِ مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کی تربیت کی اور انہیں خواب میں سرکار ﷺ کی زیارت کرنے کے متعلق بتایا۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ نگران نے اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیاض عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار نیویارک ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے وفد کے ہمراہ چیچنیا کے مفتی اعظم شيخ محمد صالح صلاح الدين مجييف سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری نے دورانِ ملاقات مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف پیش کیا جس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی ترقی اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعا فرمائی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے مفتی شيخ محمد صالح صلاح الدين مجييف کو دعوتِ اسلامی کے تعارف پر عربی رسالہ تحفے میں پیش کیا۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے نگرانِ ترکی محمد شہاب عطاری اور عربک مبلغِ دعوتِ اسلامی بلال عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لائیو سیشن میں کہنا تھا کہ چیچنیا (Russia) میں تقریباً 15لاکھ آبادی ہے جن میں اکثر لوگ مسلمان، عاشقانِ رسول اور باشرع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیچنیا میں دعوتِ اسلامی کے وفد کی بڑی عزت افزائی ہورہی ہے، جب ہم جمعہ کی نماز کے لئے مسجد گئے تو ہزاروں نمازی موجود تھے، مسجد کے امام صاحب اور انتظامیہ نے نگرانِ شوریٰ کو جمعہ کی امامت کی درخواست کی جس پر نگران شوریٰ نے امام صاحب سے ہی جمعہ پڑھانے کی عرض کی، تاہم دعائے ثانی نگران ِشوریٰ نے کروائی۔

مفتی صاحب سے ملاقات کے بعد نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری وفد کے ہمراہ چیچنیا میں موجود یورپ کی سب سے بڑی مسجد جو حضور ﷺ کے مبارک نام پر بنائی گئی ہے ”مسجدِ نبی محمدﷺ“  اس مسجد میں بھی حاضر ہوئے۔