برمنگھم یوکے میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی بی بی سی ریڈیو
کے پروگرام میں شرکت

عالمی سطح پر نیکی کی
دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پبلک
ریلیشنز UK سیّد فضیل
عطاری اور نگرانِ پبلک ریلیشنز ویسٹ مڈلینڈز UK وسیم عطاری نے برمنگھم UK میں BBC ریڈیو کے پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر منشیات اور نشہ کے استعمال کو روکنے کے لئے
دعوتِ اسلامی کے مختلف پروگرامز اور ورکشاپس کے بارے میں ایک انٹرویو کیا گیا جس
میں مدلینڈز یوکے بھر میں شروع کی گئی حالیہ مہم نائٹرس آکسائیڈ کے حوالے سے گفتگو
کی گئی جسے ”لافنگ گیس“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
دورانِ انٹرویو ذمہ داران
نے اس دوا کے نتائج کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اس کے استعمال کو کیسا روکا جائے اس
پر کلام کیا نیز ذمہ داران نے بتایا کہ ہم اپنے معاشرے میں اس کے استعمال کو کم
کرنے کے لئے کس طرح اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزید اس انٹرویو میں دعوتِ اسلامی اور اس کے
شعبے ایف جی آر ایف کے بارے میں بھی ایک جائزہ پیش کیا گیا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح
پورے یوکے میں قومی و بین الاقوامی سطح پر معاشرے کی اصلاح کے لئے کام کر رہی ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

یورپ
کے ملک پُرتگال، اسپین، جرمنی، اٹلی، نیدر لینڈ اور بیلجیئم کے بعد جانشین امیر
اہلسنت مولانا حاج عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کی سویڈن (Sweden)میں
دینی کاموں میں مصروفیت اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بھی شرکت رہی۔
اسی کے ساتھ ساتھ سویڈن کے شہر مالمو (Malmo)
میں
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول کے گھروں پر تشریف آوری ہوئی جہاں
جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں
نیکی کی دعوت دی اور مدنی پھول بیان کرتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔
حفاظ طلبۂ کرام کی گریجویشن کے سلسلے میں بریڈفورڈ میں
ایک پروگرام کا انعقاد

14
دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت قرآن پاک حفظ مکمل کرنے
والے طلبۂ کرام کی گریجویشن کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ بریڈفورڈ (Bradford)
یوکے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں
مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، سرپرست اور ذمہ داران دعوت اسلامی
سمیت مقامی عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”قرآن پاک کی شان و عظمت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعد ازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے حفظ مکمل کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے
ہوئے یہ ذہن دیا کہ حفاظ کرام اپنا حفظ یاد رکھنے کے لئے روزانہ ایک پارے کی تلاوت
کریں۔
آخر
میں نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ کے ہاتھوں حفاظ کرام کے سروں پر دستار سجائی گئیں
اور تحائف بھی دیئے گئیں۔صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔

12
دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بریڈ فورڈ (Bradford) یوکے میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
ہوا جس میں یوکےریجن سمیت مختلف سطح کے ذمہ داران، امریکا اور کینیڈا سے آئے
ہوئےذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نےاسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتےہوئے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی اور دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
ٹریننگ
سیشن میں ذمہ داران کی جانب سے پریزنٹیشن کے ذریعے یوکے کے مختلف علاقوں میں ہونے
والے دینی کاموں کے متعلق نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ سمیت شرکا کو آگاہی دی
گئی۔آخر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
سویڈن کے شہر مالمو میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
جانشین امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

12
دسمبر 2022ء کودعوت اسلامی کے زیر اہتمام سویڈن (Sweden) کے
سٹی مالمو (Malmo)
کے
مقامی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سویڈن کے مختلف شہروں اسٹاک
ہوم (Stockholm) ،
گوتھن برگ (Gothenburg) سمیت
دیگر مقامات سے مختلف شعبے سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر اور ذمہ داران
دعوت اسلامی نے مدنی قافلے کی صورت میں شرکت کی۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”قیامت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کو نیک اعمال بجا لانے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
سنتوں
بھرے اجتماع کے خوش نصیب عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات کی۔

یوکے
کے شہر بریڈ فورڈ (Bradford)میں
قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 11 دسمبر 2022ء کو سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام، طلبہ کرام اور
ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں 12 ماہ کے مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔نگران
شوریٰ اور رکن شوریٰ نے شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات
کی۔
دوران
اجتماع ذمہ داران کی جانب سے ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے یوکے کے مختلف مقامات پر
قائم ہونے والے جامعۃ المدینہ کی حالیہ کارکردگی سمیت مستقبل میں یوکے کی دیگر مقامات پر جامعۃ المدینہ کی مزید برانچز قائم
کرنے کے اہداف کے متعلق آگاہی دی گئی۔
مانچسٹر یوکے میں عظیم الشان دستار فضیلت اجتماع کا
انعقاد، نگران شوریٰ نے خصوصی بیان فرمایا

یوکے
میں خوشیوں کا سماں!
11
دسمبر 2022ء کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر (Manchester)
یوکےمیں عظیم الشان ”دستار فضیلت“ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے کے
مختلف شہروں سمیت امریکہ و کینیڈا سے
مختلف شعبے سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے
کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تلاوت
و نعت کے بعدرکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس
کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے خصوصی بیان فرمایا۔ بیان کے بعد ذکر اللہ ،
صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
اجتماع
کے بعد یوکے کی سرزمین پر خوشی کا وہ پُرمسرت لمحہ بھی آیا کہ جب جامعۃ المدینہ سے
درسِ نظامی ”عالم کورس“ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کی
گئی اور انہیں اسناد بھی پیش کی گئیں۔
برسلز، بیلجیئم کی جامعہ اسلامیہ مسجد میں سنتوں بھرا
اجتماع، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2022ء کو جامعہ اسلامیہ مسجد برسلز (Brussels)
بیلجیئم (Belgium)
میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یورپی ملک فرانس سمیت دیگر مقامات سے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، تاجر، کاروباری حضرات، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کام
کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام کا
سلسلہ ہوا جبکہ اجتماع کے اختتام پر عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات بھی
کی۔
ہیرو لندن یوکے میں سنتوں بھرا اجتماع، حاجی محمد عمران
عطاری نے بیان فرمایا

10
دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہیرو (Harrow) لندن
(London) یوکے
میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لندن اور اطراف کے
دیگر علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات اور ذمہ
داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
سنتوں
بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی اور
سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”بے پردگی سے بچنا ضروری ہے“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو بے پردگی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں صلوۃ
و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ اجتماع کے بعد عاشقان رسول نے نگران شوریٰ اور رکن
شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
یورپی ملک نیدر لینڈ میں جانشین امیر اہلسنت سے اسلامی
بھائیوں کی ملاقات

9دسمبر
2022ء کو یورپی ملک نیدر لینڈ(Netherlands)
کے
سفر کے دوران جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و
شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
جانشین
امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دینی کام کرنے کا ذہن
دیا۔
ایمسٹر ڈیم نیدر لینڈز کی فرید الاسلام مسجد میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2022ء کو فرید الاسلام مسجد ایمسٹر ڈیم (Amsterdam)
نیدرلینڈ
(Netherlands)
میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت دیگر مقامات سے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، تاجر، کاروباری حضرات، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”لمبی امیدیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو امیر اہلسنت کی جانب سے عطاکردہ رسالہ ”72 نیک اعمال“ پر عمل ہوئے زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے دعابھی کروائی اور صلوۃ و سلام
کا سلسلہ ہوا۔
برمنگھم یوکے میں رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری سے
ایم پی خالد محمود کی ملاقات

10
دسمبر 2022ء کو یوکے کی سٹی برمنگھم (Birmingham) کے
علاقے اسٹچفورڈ (Stechford) میں
قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا خالد محمود(M.P،
پیری بار برمنگھم)
اور دیگر عہدیداروں نے دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے شخصیات کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کے درمیان ہونے والے فلاحی کاموں کے
متعلق بریفنگ دی جس پر خالد محمود نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں خالد محمود کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”غیبت کی
تباہ کاریاں“ کا انگلش ایڈیشن تحفۃً دیا گیا۔ اس موقع پر نگران ویلز حاجی سید
فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔