9 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت کینیا (Kenya) کے شہر ممباسہ (Mombasa) میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ممباسہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ممباسہ میں بھر پور طریقے سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔