عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کی ایک اور کاوش!

ساؤتھ افریقہ (South Africa) کی سٹی جوہانسبرگ (Johannesburg) کے علاقے سویٹو (Soweto) میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے قیام کے لئے جگہ خرید لی گئی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے دورۂ ساؤتھ افریقہ کے دوران مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اس جگہ کا وزٹ کیا اور ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

تعمیرات مکمل ہونے کے بعد فیضان مدینہ میں مسجد کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کے لئے الگ الگ مدارس المدینہ اور بڑوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان سمیت نیو مسلمز کے لئے مختلف کورسز کا انعقاد کیا جائیگا۔


5 دسمبر 2022ء کو جرمنی (Germany) کے شہر زیگن (Siegen) میں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے عرب شریف سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”ختم نبوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں دیں۔

اسی طرح جانشین امیر اہلسنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اوفن باخ (Offenbach) کے امام صاحب کی گھر تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں امام صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے دعائے خیر کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


4دسمبر 2022ء کو یورپی ملک جرمنی (Germany) کےشہر اوفن باخ (Offenbach) کی مقامی مسجد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جبکہ صلوۃ و سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔ سنتوں بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سےخوش نصیب عاشقان رسول نے ملاقات کی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ساؤتھ افریقہ (South Africa) دینی کاموں کی ترویج و اشاعت کے لئے سفر ہوا ۔

دوران سفر 4 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہانسبرگ (Johannesburg) میں نگران شوریٰ نے ساؤتھ افریقہ مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور ذمہ داران کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی۔مدنی مشورے میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات اور دعا پر مشورے کا اختتام ہوا۔


یورپی ملک اسپین کے شہر بارسلونا (Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں شعبہ خدام المساجد وا لمدارس کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری تھا۔

خلیفہ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دورۂ یورپ کے دوران اس مدنی مرکز فیضان مدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔ جانشین امیر اہلسنت نے نماز مغرب کی امامت فرماتے ہوئے فیضان مدینہ کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر نگران یوپی یونین ریجن ، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول بھی موجود تھے۔

اسی طرح بارسلونا میں ہی اُم اُسید کے لئے ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور عاشقان رسول نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔

بعد ازاں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اسپین کے شہر ریپویت (Rupit) اور بارسلونا کے علاقے بادالونا (Badalona) میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر اور دیگر عاشقان رسول کے گھروں اور آفس میں تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات اور نیکی کی دعوت کے سلسلے بھی ہوئے جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے موقع پر موجود عاشقان رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دعا بھی کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2022ء کو اسپین (Spain) کے شہر بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لاسلوت (La Salut) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”جوانی میں عبادت کرنے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیا جبکہ صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔

سنتوں بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات کی جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجایا۔


دورہ اسپین (Spain) کے دوران 2 دسمبر 2022ء کو خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی لوگرونیو (Logrono)میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول کے گھر تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر ملاقات اور نیکی کی دعوت کے سلسلے ہوئے اور جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی بھائیوں کو دعاؤں سے بھی نوازا۔


یورپی ملک اسپین (Spain) کے شہر لوگرونیو (Logrono)کے والی بال گراؤنڈ میں 2 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگرونیو سمیت اسپین کے دیگر مقامات سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، دیگر عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیا۔

سنتوں بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات کی سعادت حاصل کی جبکہ اس موقع پر جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجایا۔


ملک و بیرونِ ملک ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز بذریعہ انٹرنیٹ ویسٹ افریقہ ریجن کی میٹنگ ہوئی جس میں افریقی ممالک  نائجیریا ،گھانا، بینین، سیرالیون، لائبیریا، گیمبیا اور سینیگال کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگران ویسٹ افریقہ ریجن مولانا عمیر عطاری مدنی نے ”خوفِ خدا“ اور ”تقویٰ“ کے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیا۔

بعدازاں نگرانِ ویسٹ افریقہ ریجن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دینی کاموں کے حوالے سے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ویسٹ افریقہ ریجن آفس زمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

قرآن و حدیث کےنور سے دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے افراد کو منور کرنے کے لئے دعوت اسلامی کا شعبہ بنام ”شعبہ جامعۃ المدینہ“ قائم ہے جس کے تحت ملک و بیرون ملک ہزاروں برانچز قائم ہیں۔ ان برانچز میں طلبۂ کرام درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

ان ہی برانچز میں سے ایک برانچ ساؤتھ افریقہ کے سٹی جوہانسبرگ (Johannesburg)کے ایریا لینز (Lanes)میں بھی قائم ہیں جہاں سے اس سال درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے کی سعادت پانے والے مدنی اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کے سلسلے میں4 دسمبر 2022ء کو عظیم الشان اجتماع دستار فضیلت منعقد کیا گیا جس میں شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا افتخار احمد قادری رضوی مصباحی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سمیت ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں سے علمائے کرام، سماجی، کاروباری، تاجر حضرات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے زندگی گزارنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ مبلغ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس بیان کیا انگریزی زبان میں خلاصہ بیان کیا۔ دوران اجتماع دیگر مبلغین دعوت اسلامی کے بھی سنتوں بھرے بیانات ہوئے۔

ان خوشی کے لمحات میں مزید خوشی کا اضافہ کچھ اس طرح ہوا کہ جب مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے ہاتھوں پانچ غیر مسلم کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔آخر میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کے سروں پر دستار سجایا گیا اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2022ء کو فیضان اسلام چکنڈا (Chikunda)گاؤں ملاوی (Malawi)میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عاشقان رسول اور 21 مساجد کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا عثمان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

آخر میں یہ خوشائند واقعہ پیش آیا کہ دو غیر مسلم نے مبلغ دعوت اسلامی سے چند سوالات کئے جس کے تسلی بخش جوابات ملنے پر وہ غیر مسلم کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔


4 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ممباسا کینیا میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام اور مدرسۃ المدینہ سے حفظ مکمل کرنے والے طلبۂ کرام کے لئے تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام، اساتذہ کرام اور ناظمین سمیت والدین و سرپرست نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی نے ”علم دین کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخرمیں رکن شوریٰ اور اساتذۂ کرام نے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں اور حفظ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئی جبکہ مدنی اسلامی بھائیوں کے سروں پر دستار سجایا گیا۔