دنیا بھر کے مسلمانوں کو دینی مسائل سکھانے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے بارے میں معلومات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کی جامع مسجد کولولو میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے شرکا کو تدفین کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔

دورانِ کورس رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے کورس کے متعلق کچھ سوالات کئے جس کے درست جوابات دینے والے کو  رکنِ شوریٰ نے تحائف بھی دیئے۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)