فیضان مدینہ ڈھاکہ میں تین دن کے 12 دینی کام کورس
کا انعقاد، رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری نے تربیت کی
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ
مدنی کورسز کے تحت تین دن کے 12دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں باریشال،
کُھلنا(Khulna)،
سلہٹ(Sylhet) اور
دیگر مقامات سے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تھانہ، یوپی، یونٹ اور سب یونٹ سطح کے ذمہ داران
اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔کورس کے دوران مبلغین دعوت اسلامی نے بیانات کئے
اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔
سفر
بنگلہ دیش پر موجود نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری
نےمختلف مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی
بھائیوں کی رہنمائی کی۔ دورانِ کورس رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام
بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیتے ہوئے بتایا کہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی کام کرنے
والوں سے محبت فرماتے ہیں۔نگران پاکستان مشاورت نے کورس میں مطالعہ کرنے کی اہمیت
اور اپنی ظاہرو باطن کی اصلاح کرنے کے لئے انہیں حضرت امام غزالی رحمۃُ
اللہِ علیہ
کی کتابوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔
تین
دن کے ہونے والے 12 دینی کام کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ذمہ داران کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھر پور ذہن بھی دیا اور اس کے فوائد
بتائے۔
شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی اسپین (Spain)کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بادلونا (Badalona)میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے اسٹوڈنٹس اور دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
یورپ مولانا اُسید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علمِ دین
حاصل کرنے، جوانی میں اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام کرنے اور سنتوں کا عامل بننے
کا ذہن دیا۔
15
مئی 2023ء بروز پیر دعوت اسلامی کی جانب سے سری لنکا کولمبو میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں 12 دینی کام کورس کا سلسلہ ہوا
جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری نے 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران کی تربیت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کولمبو
سری لنکا کے سفر پر رکن شوریٰ حاجی امین عطاری کی شخصیات سے ملاقات
ان دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں کولمبو سری لنکا کے سفر پر ہیں۔دورانِ سفر رکنِ شوریٰ نے 2 مختلف شخصیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات حاجی محمد امین عطاری نے شخصیات کو
پاکستان سمیت اورسیز میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور سماجی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے
ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔آخر میں رکنِ شوری ٰ نے شخصیات کو کولمبو میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
٭علاوہ
ازیں 13 مئی 2023ء کو فیضانِ مدینہ سری لنکا میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی ۔ بعدازں رکن شوریٰ نے وہاں موجود حاضرین سے ملاقات کی اور انھیں خوب دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ان دنوں دینی کاموں کے
سلسلے میں بنگلہ دیش کے سفر پر موجود ہیں۔
دورانِ
سفر مدنی مرکز فیضان مدینہ سید پور نیلفاماری میں سنتوں بھرا اجتماع اور 12 دینی
کام کورس کا سلسلہ ہوا جس میں راجشاہی اور رنگ پور کے ڈویژن تا تھانہ سطح کے ذمہ
داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 12 دینی کاموں کے
حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔بیان کے بعد سوال /جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں حاجی شاہد عطاری نے ذمہ داران کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری 28 اپریل 2023ء کو دینی کاموں
کے سلسلے میں پاکستان سے بنگلہ دیش روانہ ہوچکے ہیں۔
بنگلہ
دیش میں ہونے والے اجتماعات میں بیانات ، ذمہ داران کے مدنی
مشور ے اور شخصیات سے ملاقاتیں کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری 28 اپریل تا 15 مئی 2023ء بنگلہ دیش کے ان
شہروں کا دورہ کریں گے:
٭نیلفاماری(Nilphamari)،
28 تا 30 اپریل ٭ڈھاکہ(Dhaka)،
یکم تا 03 مئی ٭چٹا گانگ(Chattogram)،
04 تا 07 مئی ٭کومیلا(Cumilla)،
08 تا 10 مئی ٭ڈھاکہ(Dhaka)،
11 تا 15 مئی۔
گزشتہ روز UK کے شہر برمنگھم اسٹیچفورڈ میں قائم فیضان مدینہ میں افطار اجتماع منعقد
ہوا، جس میں ڈاکٹرز ، میڈیا سے وابستہ افراد وصحافی ، پولیس افسران ، سرجنٹ و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ویلز سید فضیل رضا عطاری نے اس موقع پر
حاضرین کو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی راہ میں زکوۃ و صدقات دینے کی برکات کے متعلق بیان
کیا جبکہ رمضان المبارک کی برکتیں حاصل کرنے کے لئے خوب عبادتیں کرنے اور شب قدر
کیسے گزاریں؟ کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔ (رپورٹ : بیرون ملک / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
برمنگھم
یوکے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ
برمنگھم
یوکے میں دعوتِ اسلامی ویسٹ مڈلینڈز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لیے تربیتی
ورکشاپ کا انعقاد کیا
گیا جس میں مختلف سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی
۔
اس تربیتی ورکشاپ میں مبلغ دعوت اسلامی سیدعمار عطاری،طارق عطاری مدنی، سید فضیل رضا عطاری،عتیق
عطاری، عبدالحنان عطاری، وسیم عطاری اور اویس عطاری مدنی نےدینی کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربے اور مدنی پھول بیان کئے۔
دوسری
جانب کراچی سے رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری نے بھی ویڈیو کال کے ذریعے سیشن کو جوائن کیا اور شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں یوکے میں 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں دینی کاموں کو کرنے کی اچھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ویسٹ مڈلینڈز کاؤنٹی میں واقع برمنگھم UK کے وارڈ ایرڈنگٹن (Erdington) میں دعوتِ
اسلامی کے تحت نئے (New) مدرسۃالمدینہ
گرلز کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی نیز دعوتِ اسلامی مڈلینڈز UK کے نگران سیّد عمار عطاری اور دعوتِ اسلامی ویلز UK کے نگران سیّد فضیل رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ تربیت ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو
نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیاد ہ
ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
واضح رہے اس نئے (New) مدرسۃالمدینہ گرلز میں اسلامی بہنوں کے لئے مختلف کلاسز اور سنتوں بھرے
اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
بی بی سی ریڈیو کی جانب سے شعبہ ایف جی آر ایف
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا انٹرویو
پچھلے دنوں BBC
ریڈیو کی جانب سے شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
انٹرویو لیا گیا جنہوں نے حال ہی میں تباہ کن زلزلے کے بعد انسانی ہمدردی کرتے
ہوئے امداد کے لئے ترکی کا سفر کیا۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود نگرانِ ویلز یوکے
سیّد فضیل رضا عطاری نے BBC ریڈیو کو ترکی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی
کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور مزید آئندہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔
اسی طرح نگرانِ ویلز یوکے نے ترکی کے علاوہ دیگر ممالک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمت کے حوالے سے بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین)
ایف جی آر ایف کی جانب سے ترکی میں زلزلے سے
متأثر علاقوں میں امدادی کام جاری
دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف پاکستان سمیت
دنیا بھر میں زلزلہ ، سیلاب اور دیگر آسمانی آفات سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام
کررہی ہے۔ جس میں لوگوں کو راشن ، کپڑے ، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی مہیا کی
جاتی ہے اسی سلسلے میں پچھلے دنوں برطانیہ سے ایف جی آر ایف کی ٹیم نے ترکی میں زلزلہ سے
متأثرہ علاقوں کا سفر کیا ۔
ترکی میں تباہ کن زلزلےکیوجہ سے لوگ مختلف
کیمپوں اور خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔جہاں ان کے لئے کھانے ، پینے کی
اشیاء اور دیگر چیزیں ناگزیر ہے ۔ اس
موقع پر نگران ویلز یو۔کے سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران نے سینکڑوں خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کئے اور ان کی خیر کواہی کی ۔ (رپورٹ : ایف جی آر ایف یو کے/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
اسپین کے شہر بارسلونا بادالونا میں تقسیمِ
اسناد کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد
پچھلے دنوں بیرونِ ملک اسپین کے شہر بارسلونا
بادالونا میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تقسیمِ اسناد کے
سلسلے میں عظیم الشان اجتماعِ ذکر و نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں سمیت بچوں نے بھی شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ
رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے ہوا جبکہ
نگرانِ یورپ مولانا اسید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی
دینی و اخلاقی تربیت کی۔
Dawateislami