عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2022ء کو ایسٹن برمنگھم یوکے  (Aston Birmingham, U.K) میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام پڑھاگیا۔ اجتماع کے بعد نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔


8 دسمبر 2022ء کو خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی بلونیا (Bologna) اٹلی (Italy) کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم جامعۃ المدینہ کی برانچ میں تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر جانشین امیر اہلسنت نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا اور نیک اعمال کرتے رہنے کا ذہن دیا۔آخر میں طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے طلبۂ کرام کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجایا۔


گزشتہ روز سمتھ وِک (Smethwick) برمنگھم (Birmingham) ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) یوکے میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس نے 90 سال تک غیرمسلموں کی عبادت گاہ رہنے والی جگہ کو حاصل کیا تھا۔

10 دسمبر 2022ء کو سفر یوکے پر موجود دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اس جگہ کا وزٹ کیا۔ اس دوران نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ کو اس کی جگہ کی تزئین و آرائش کے بعدتعمیر ہونے والے مدنی مرکز فیضان مدینہ اور مدرسۃ المدینہ سمیت دیگر شعبہ جات کے قیام کے حوالے سے آگاہی دی جس پر نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے مسرت کا اظہار کیا۔ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعا بھی کروائی۔


8 دسمبر 2022ء کو یوکے U.K کے ٹاؤن ایلزبری (Aylesbury) کی جامع مسجدفیضانِ صدیق اکبر میں دعوت اسلامی کے تحت عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور قرب و جوار کے عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اچھی و بُری دوستی کے حوالے سے گفتگو کی اور بُری صحبت سے بچنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام بھی پڑھاگیا۔ اجتماع کے بعد نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی سفر یوکے U.K کے دوران8 دسمبر 2022ء کو لیوٹن (Luton) لندن میں قائم جامعۃ المدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کتب کا مطالعہ بڑھانے سمیت مختلف امور پر رہنمائی کی اور اپنے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور آخر میں ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


7دسمبر 2022ء کو یورپی ملک اٹلی (Italy) کےشہر بریشیا (Brescia) میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا ئے اجتماع نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا کہ وہ قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کریں گے۔

سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ جانشین امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔


8 دسمبر 2022ء کو نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اپنے دورہ یوکے U.K کے دوران سلاؤ (Slough) لندن میں نائٹ شفٹ جامعۃ المدینہ پہنچے جہاں مقامی ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور ملاقات کی۔

نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے طلبہ کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور مدنی پھول بیان کئے۔ اس موقع پر جامعۃ المدینہ کے کے استاد نے پڑھانے جانے والے علوم اور دیگر امور سے متعلق آگاہی دی نیز جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے بھی پڑھانے جانے والے علوم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 


خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی 6 تا 8 دسمبر 2022ء یورپی ملک اٹلی میں تین دن کے دورے کے دوران اٹلی (Italy) کے شہر میلان (Milan) کے علاقے بوستوآرسیزیو (Busto Arsizio) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچے جہاں اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں بڑھ چڑھ کر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔


6دسمبر 2022ء کو یورپی ملک اٹلی (Italy) کےشہر میلان (Milan) میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اللہ کی رحمت بہت بڑی ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا سیکھنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ جانشین امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دورۂ ساؤتھ افریقہ (South Africa)کے دوران جہاں دینی کاموں میں مصروفیت رہی۔ وہیں پریٹوریا (Pretoria) کے علاقے لوڈیم (Laudium) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف آوری ہوئی۔

نگران شوریٰ نے فیضان مدینہ سے متصل پلاٹ پر زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کا وزٹ بھی کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کی تعمیرات کے حوالے سے نگران شوریٰ کو آگاہی فراہم کی گئی جس پر نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ آخر میں خیرو عافیت کے ساتھ تعمیرات جلد مکمل ہونے کے لئے دعائیں کی گئیں۔


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کی ایک اور کاوش!

ساؤتھ افریقہ (South Africa) کی سٹی جوہانسبرگ (Johannesburg) کے علاقے سویٹو (Soweto) میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے قیام کے لئے جگہ خرید لی گئی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے دورۂ ساؤتھ افریقہ کے دوران مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اس جگہ کا وزٹ کیا اور ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

تعمیرات مکمل ہونے کے بعد فیضان مدینہ میں مسجد کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کے لئے الگ الگ مدارس المدینہ اور بڑوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان سمیت نیو مسلمز کے لئے مختلف کورسز کا انعقاد کیا جائیگا۔


5 دسمبر 2022ء کو جرمنی (Germany) کے شہر زیگن (Siegen) میں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے عرب شریف سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”ختم نبوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں دیں۔

اسی طرح جانشین امیر اہلسنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اوفن باخ (Offenbach) کے امام صاحب کی گھر تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں امام صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے دعائے خیر کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔