بنگلہ دیش کے شہر راجشاہی اور سید پورمیں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری کی مختلف دینی کاموں میں مصروفیت
نیکی
کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں کی ترویج کے لئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سفر بنگلہ دیش پر موجود ہیں۔
دورانِ
سفر نیلفماری ڈسٹرکٹ کے شہر سیدپور کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ
میں رکن شوریٰ کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ
کا وزٹ کروایا۔ وزٹ کرتے ہوئے رکن شوریٰ
نے جامعۃ المدینہ میں مقامی ذمہ داران، جامعۃ المدینہ سید پور اور دیناج پور کے
ناظمین اور اساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ
کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے اور طلبائے کرام کی اخلاقی اور تنظیمی
رہنمائی کرنے کے حوالے تبادلۂ خیال کیا جبکہ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
اسی
طرح فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ
سید پور اور دیناج پور کے طلبائے کرام سمیت اساتذۂ کرام اور ذمہ داران دعوت
اسلامی کی بھی شرکت ہوئی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور مختلف امور کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعد ازاں رکن شوریٰ نے راجشاہی میں تاجروں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ رکن شوریٰ نے راجشاہی میں حضرت شاہ مخدوم روپوش رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔